Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجوہات جانتے ہیں؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجوہات جانتے ہیں؟
صحت

کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجوہات جانتے ہیں؟

Published January 7, 2023
Tags: Featured تھکاوٹ یا سستی نقاہت کا احساس نیند کی کمی
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): اگر آپ کو ہر وقت تھکاوٹ یا نقاہت کا احساس ہوتا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہوتا۔ اس طرح کی تھکاوٹ یا سستی کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔ کئی بار اس کا سامنا نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے مگر کسی بیماری کے شکار ہونے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

ویسے تو تھکاوٹ کا سامنا ہر فرد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ہوتا ہے مگر ہر وقت طاری رہنے والی تھکاوٹ سے معیار زندگی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی عام وجوہات جان لیں۔

اگر آپ کی نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے سے بھی کم ہے تو ہر وقت تھکاوٹ کے احساس پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ نیند کی کمی سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جبکہ صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔ اس کا حل بہت سادہ ہے اور وہ ہے ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند۔ اس کے ساتھ ساتھ نیند کا ایک وقت یا شیڈول بھی طے کرنا ضروری ہے۔ سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے، جبکہ 8 گھنٹے کی نیند کے باوجود تھکاوٹ کا احساس برقرار رہتا ہے۔

اس کا حل کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہے جو تشخیص کرکے علاج تجویز کرسکتا ہے۔

بہت کم مقدار میں کھانے سے بھی تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جبکہ فاسٹ فوڈ کا شوق بھی اس مسئلے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس کا حل بھی آسان ہے اور وہ ہے متوازن غذا کا استعمال۔ اچھے ناشتے کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں جبکہ دن بھر میں ایسی غذا کا استعمال کریں جو جسمانی توانائی میں اضافہ کرے۔

خون کی کمی بھی ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی اہم وجہ ہے۔ خون کے سرخ خلیات ہمارے جسم کے ہر حصے تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں مگر خون کی کمی کی صورت میں ایسا نہیں ہوتا، جس سے ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔ خون کی کمی کو مختلف غذاؤں جیسے کلیجی، بیج، مچھلی اور دیگر آئرن سے بھرپور غذاؤں سے دور کیا جاسکتا ہے، مگر اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ کے خیال میں ڈپریشن صرف ذہنی مسئلہ ہے تو یہ جان لیں کہ اس سے جسم پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تھکاوٹ، سردرد اور کھانے کی خواہش ختم ہوجانا ڈپریشن کی عام علامات ہیں۔ اگر ذہنی طور پر مایوسی کے احساس کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ کا سامنا کئی ہفتوں تک ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

گلے میں موجود تھائی رائیڈ غدود میٹابولزم کو کنٹرول کرتے ہیں یعنی وہ عمل جس سے جسم کھانے کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ جب تھائی رائیڈ کو مختلف مسائل کا سامنا ہو تو میٹابولزم کی رفتار سست ہوجاتی ہے جس کے باعث تھکاوٹ اور سستی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔

چائے یا کافی میں موجود کیفین نامی جز سے ذہنی اور جسمانی طور پر الرٹ رہنے میں مدد ملتی ہے مگر اس کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے، جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس طاری ہوسکتا ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ معتدل مقدار میں چائے یا کافی کا استعمال کریں جبکہ سافٹ ڈرنکس سے دوری اختیار کریں۔

پیشاب کی نالی میں سوزش کے شکار افراد کو پیشاب میں جلن اور دیگر علامات کا سامنا ہوتا ہے مگر کئی بار واضح علامات سامنے نہیں آتیں۔

درحقیقت اکثر ایسے کیسز میں تھکاوٹ ہی واحد علامت ہوتی ہے اور ایک ٹیسٹ سے بیماری کی تشخیص ہوتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ خون میں موجود یہ شکر جسمانی توانائی کے لیے ایندھن میں تبدیل نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں جسم کمزوری اور تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ اگر اکثر بغیر کسی وجہ کے تھکاوٹ کا احساس ہو تو شوگر ٹیسٹ کرالینا چاہیے۔

پانی کم پینا بھی ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ ہمارے جسم کو مختلف افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو تھکاوٹ سمیت مختلف علامات سامنے آتی ہیں۔ اس کا حل یہی ہے کہ دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنالیں۔

جسم میں پانی کی سطح کا اندازہ پیشاب کی رنگت سے کیا جاسکتا ہے، اگر وہ ہلکے زرد رنگ کا ہو تو یہ جسم میں مناسب مقدار میں پانی کی موجودگی کا عندیہ ہوتا ہے۔

اگر روزمرہ کے عام کاموں کو کرنے کے دوران تھکاوٹ کا سامنا ہو تو یہ امراض قلب کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔ اگر ایسے کام کرنے میں مشکل محسوس ہو جو پہلے بہت آسانی سے کرلیتے تھے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

اگر کسی مخصوص غذا کو کھانے کے بعد تھکاوٹ اور غنودگی کا احساس ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس غذا سے الرجی ہو۔ یہ الرجی اتنی زیادہ نہیں ہوتی کہ خارش ہو بس تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے۔

TAGGED:Featuredتھکاوٹ یا سستینقاہت کا احساسنیند کی کمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا
Next Article کٹی پہاڑی کراچی: جھونپڑی میں آگ ، 3 بچے جھلس کر جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے…

November 25, 2024
پاکستاندنیا

مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

(ویب ڈٰیسک): کراچی / لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ…

October 19, 2024
پاکستان

ماتھیلو میں مہنگائی کے مارے5 بچیوں کے باپ نےخودکشی کرلی

میرپور ماتھیلو (نجات نیوز ): ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا، میرپور ماتھیلو…

February 16, 2023
پاکستان

ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا‘ پرامن طریقے سے دھرنا کرنے دیں، گنڈاپور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو…

November 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?