Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیلی جارحیت،2 فلسطینی شہید،امریکہ کا دونوں ملکوں سے رابطہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیلی جارحیت،2 فلسطینی شہید،امریکہ کا دونوں ملکوں سے رابطہ
دنیا

اسرائیلی جارحیت،2 فلسطینی شہید،امریکہ کا دونوں ملکوں سے رابطہ

Published February 1, 2023
Tags: Featured اسرائیل اور فلسطین اسرائیلی فوج کی فائرنگ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دو فلسطینی نوجوان شہید
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں چاقو سے لیس ایک نوجوان نے حملہ کیا جس پر فوجی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں نوجوان پر گولی چلائی۔

دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چوکی پر روکا گیا تھا اور تلاشی کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔ نوجوان نہتا تھا۔
ادھر مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کو پستول رکھنے کا الزام عائد کرکے شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس سال کے پہلے مہینے میں 35 فلسطینی نوجوانوں کو بیدردی سے شہید کیا جس میں ایک ہی واقعے میں 10 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی برقرار ہے۔

اسرائیلی جارحیت پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیا اور ملکی قیادتوں سے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور فلسطین کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ملکی قیادت سے ملاقات کی اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 35 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 10 کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

خطے میں تشدد اور تناؤ میں اضافے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فریقین سے پُرسکون رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دو ریاستی حل پر بھی زور دیا۔

بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل سے فلسطین پہنچے اور صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کی توسیع، چوکیوں کو قانونی حیثیت دینا، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور بے دخلی، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں رکاوٹیں ڈالنے اور تشدد پر کے لیے اکسانے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور مغربی کنارے میں تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر غور کیا جانا چاہیے۔

سعودی عرب نے امریکی وزیر خارجہ کے دو ریاستی حل کو امن کی کنجی قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا بھی مؤقف یہی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ الگ اور آزاد ریاستیں تسلیم کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں۔

TAGGED:Featuredاسرائیل اور فلسطیناسرائیلی فوج کی فائرنگامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکندو فلسطینی نوجوان شہید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن پربرس پڑے
Next Article سندھ کےسی این جی اسٹیشنز 3 سے6 فروری تک بند رہیں گی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے کی خبر: ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم…

April 14, 2023
کھیل

افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہوگئی

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈکپ میں ہفتے کو پاکستان کی بھارت سے شکست اور پھر اتوار کے روز انگلینڈ کی…

October 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

(ویب ڈیسک): ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نینتھارا کو فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کے گانے…

September 21, 2024
دنیا

یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب

مانچسٹر (ویب ڈیسک): یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی…

May 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?