کراچی (ویب ڈیسک): انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 285 روپے 82 پیسے تھی۔
اوپن مارکیٹ میں قیمت 301 روپے تھی، اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 12 روپے اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے اضافہ ہواہے، اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 306 تک پہنچ گئی ہے۔