Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈون اور دیوان نے ملکر لگائی تاج محل کے سامنے سڑک پر جھاڑو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ڈون اور دیوان نے ملکر لگائی تاج محل کے سامنے سڑک پر جھاڑو
انٹرٹینمنٹ

ڈون اور دیوان نے ملکر لگائی تاج محل کے سامنے سڑک پر جھاڑو

Published June 25, 2023
Tags: Featured بیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری علی خان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے کم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان کہتے ہیں کہ انہوں نے ’بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات میں تاج محل کے سامنے سڑک پر جھاڑو لگائی تھی۔‘واضح رہے کہ علی خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2011 کی مقبول فلم ’ڈان 2‘ میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ انجلینا جولی کی 2007 کی فلم ’مائٹی ہرٹ‘، 2008 کی فلم ’ٹریٹر‘، 2020 کی فلم ’موگل موگلی‘ میں کام کرچکے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی زندگی اور کرئیر کے حوالے سے متعدد باتیں شئیر کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’لوگ آج بھی کشمکش میں مبتلا ہیں کہ میں انڈین ہوں یا پاکستانی ہوں، اس لیے بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بھارت، پاکستان اور برطانیہ میں کام کیا اور کرتا رہوں گا، لیکن میں برٹش ہوں۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں علی خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات میں سڑک پر جھاڑو لگائی تھی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’جی بالکل میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھاڑو لگائی تھی، ہمیں دعوت دی گئی تھی کہ تاج محل کے سامنے اتوار کی صبح کو جھاڑو لگائیں۔‘

انہوں نے جھاڑو لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہ ’یہ ایک سماجی سرگرمی تھی، ہم آگاہی دے رہے تھے کہ اپنی سڑکیں صاف رکھو۔‘

علی خان نے بتایا کہ ’یہ آگاہی مہم کراچی کے علاقے سی ویو میں بھی چلائی جاتی ہے، اس مہم کا حصہ بننے کے لیے میں اپنے بچوں کو بھی لے جاتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ قبل ازیں 2022 میں علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ہم مذہب، ہم زبان اور ہم نسل ہیں، اس لیے ان کے انہیں کام میں زیادہ مزہ آیا۔

پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میزبان نے سوال کیا کہ ایسی کون سی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی کام کرنا پڑتا ہے’۔

جس پر علی خان نے نام لیے بغیر جواب دیا کہ ’بہت ساری پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ بہت ساری اداکارائیں ہیں جو سیٹ پر وقت پر نہیں آتیں، اور جب آتی ہیں تو 3 گھنٹے میک اپ میں لگ جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پاگل خانے میں گھس گئے ہیں۔‘

یاد رہے کہ علی خان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، تاہم کم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کا بچپن بھارت میں بھی گزرا اور انہوں نے وہاں اسکول کی تعلیم بھی حاصل کی۔

علی خان نے اداکاری کا آٖغاز کم عمری میں بھارتی ڈراموں سے 1993 میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے بیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت تھیٹرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

TAGGED:Featuredبیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاریعلی خان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئےکم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد: پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب ہونے سے چار مریض جاں بحق
Next Article بیلاروس کی کوششیں رنگ لے آئیں، ویگنر گروپ کا دستوں کو واپس کیمپوں میں جانے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

191ہدف، تعاقب میں یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہدف کے…

February 19, 2023
صحت

تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان میں امتحانات کسی بھی طالب علم کے لیے پریشان کن صورتحال ہوتی ہے، تاہم اس صورتحال…

April 3, 2023
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ نے فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان ابراہم کو حیران کر دینے والا تحفہ دیا

(ویب ڈیسک ):گزشتہ سال کئی ریکارڈز توڑنے والی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ…

August 20, 2024
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل: سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت…

June 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?