کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خاجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں۔
کراچی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پانچ لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں.
سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔