Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جیل بھرونہیں ،عمران کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے؛مریم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جیل بھرونہیں ،عمران کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے؛مریم
پاکستان

جیل بھرونہیں ،عمران کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے؛مریم

Published February 5, 2023
Tags: جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک عمران خان مریم اورنگزیب
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے ذریعے عوام کی توجہ اپنی کارکردگی سے ہٹانا چاہتے ہیں، وہ خود چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر لگا کر زمان پارک میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور اپنی سیاست کے لیے کارکنوں کو ڈھال بنا رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرانس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص دوبارہ وہی تقریر کر رہا ہے جو 20سال سے کر رہا ہے، وہ یہ بھول گیا کہ وہ تین سال سے زائد عرصہ وفاقی اور دس سال خیبر پختونخوا میں اقتدار سے چمٹا رہا ہے لیکن پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں اور نہ ہی وہ بیوقوف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہی شخص ہے جسے میڈیا سے معلوم ہوا کے ڈالر کا ریٹ بڑھ گیا ہے، ہم نے اس وقت میثاق معیشت کی بات کی اور کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے نہ کریں، ایسا معاہدہ نہ کریں جس سے عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب جائیں لیکن عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا اور اپنے دور میں 25ہزار ارب کے قرضے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگا رہے ہیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ساری اپوزیشن اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا اور انہیں ہراساں کیا، وزیراعظم ہاؤس میں ایک سیل بنایا گیا اور اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے ذریعے جیلوں سے یہ معلومات حاصل کی جاتی تھیں کہ وہاں سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا سلوک ہو رہاہے، اگر ان کی ہدایت کے برعکس سلوک ہوتا تو اگلے دن ویسا ہی بندوبست کیا جاتا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی عوام مشکل میں ہیں، 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کر کے اسے خدا حافظ کہہ دیا گیا تھا، ملکی معیشت کو استحکام دیا گیا تھا، پاکستان کے عوام بجلی، گیس کے بلوں اور مہنگائی کے باعث جس مشکل میں ہیں اس کی وجہ وہ معاہدہ ہے جس پر عمران خان کے دستخط ہیں، اگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا تو ملک دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 میں جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رہی تھی تو انہوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ملکی ساکھ کو دفن کیا اور آج ہمیں عمران خان کے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی اور نااہلی سے خیبر پختونخوا میں بدامنی پھیلی، گزشتہ 10سال سے خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت تھی ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 417ارب روپے خیبر پختونخوا حکومت کو دیے گئے لیکن آپ کے دور حکومت میں صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیسے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آتے، انہوں نے اپنے دور حکومت میں صوبے میں دہشتگردی کے مقابلہ کے لیے کوئی اقدامات نہیں تھے جس کا انہیں اس اجلاس میں جواب دینا پڑتا، نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا تھا، اس وقت نوازشریف نے عمران خان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا اور نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا لیکن عمران خان کے دور حکومت میں ایپکس کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے ذریعے عوام کی توجہ اپنی کارکردگی سے ہٹانا چاہتے ہیں، ڈرپوک عمران خان چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر لگا کر زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، وہ اپنی سیاست کے لیے کارکنوں کو ڈھال بنا رہے ہیں، انہیں کسی تحریک کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے کرتوت، اعمال، کرپشن اور لوٹ مار سے ہی جیلیں بھر جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ جیل بھرو تحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے، اس طرح بیماری کا بہانہ بنا کر چھپ کر نہیں بیٹھتی، وہ لوگ جن کی دو دن جیل میں رہ کر آنکھیں بھر آتی ہیں وہ کیا جیل بھریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل بھرنے کی تحریک کا اعلان کرنے کے بجائے ڈوب مرنا چاہیے، عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہی نہیں، انہیں جیل بھرو تحریک نہیں بلکہ ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو بچوں اور خواتین کو زمان پارک سے ہٹائیں، عدالتوں میں جواب دیں، مختلف مقدمات میں ضمانتیں اور قبل از گرفتاری ضمانتیں سرنڈر کر دیں پھر جیلیں بھر جائیں گی اور عوام بھی آپ پر یقین کریں گے۔

TAGGED:جیل بھرو تحریکڈوب مرو تحریکعمران خانمریم اورنگزیب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مٹیاری میں آٹا مہنگا فروخت کرنے پر ایک فلور مل اور 5 دکانیں سیل
Next Article کوئٹہ میچ:افتخار احمد کی چھکوں کی ڈبل ہیٹرک،افتی مینیا’ ٹوئٹرٹرینڈ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی کیجانب سےپی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کا اعلان

(پشاور (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی…

November 29, 2024
پاکستان

صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا…

August 9, 2025
پاکستانتازہ ترین

شیلڈ کمپنی سے جبری برطرفی پرورکروں کا گیٹ پرمظاہرہ،دھرنا

ملیر (نجات نیوز): ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ پر مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ, دھرنا.…

March 9, 2023
پاکستان

لاہور:عربی حروفی لباس پرتوہین مذہب کا جھوٹاالزام ، پولیس نے خاتون کو بچالیا:معافی خاتون کو نہیں‌ہراساں کرنیوالے مانگیں، یہ دین اور شریعت کی بدنامی کا باعث بنے؛ علامہ اشرفی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا…

February 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?