Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شکر کا کم استعمال، رکھے آپ کی صحت کو بحال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > شکر کا کم استعمال، رکھے آپ کی صحت کو بحال
صحت

شکر کا کم استعمال، رکھے آپ کی صحت کو بحال

Published January 24, 2023
Tags: Featured شکر کا بہت زیادہ استعمال کافی، کیک ہویا بسکٹس میٹھے کی زیادتی صحت کے لیے انتہائی مضر
Share
SHARE

کراچی (ریسرچ ڈیسک): میٹھا کھانا کسے پسند نہیں ہے، دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف طرح کے میٹھے کو روزانہ ہی اپنی غذا شامل رکھتی ہے لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ صبح کے ناشتے میں چائے ہویا کافی، کیک ہویا بسکٹس سب میں ہی شکر کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو آپ میں فوری توانائی کو بحال کر تو دیتی ہے تاہم ساتھ ہی جسم کے لیے کئی طرح کے نقصان کا باعث بھی بنتی ہے۔

کچھ لوگوں میں میٹھاایک لت کی طرح کام کرتا ہے اور ہر تھوڑی دیر بعد ان میں میٹھے کی طلب بڑھنے لگتی ہے۔

ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز چینی ہے جسے سفید زہر کہاجاتا ہے ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔

اس کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹاولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔ چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔

جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔

چینی کی مقدار کو غذا سے کم کرنا آسان نہیں ہے تاہم اس کے لیے کوشش ضرورکی جاسکتی ہے کیونکہ اسے کم کرنے سے جسم میں کئی حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس سے آپ کی مجموعی صحت بہتر ہونے لگتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو جان کر آپ اگلی بار چینی کو غذا میں شامل رکھنے کے بارے میں کئی بار سوچیں گے۔

چہرہ کی جلد جتنی زیادہ صاف، ہموار، چمکدار اور صحت مند ہوگی اتنی ہی آپ کی شخصیت کو متاثر کن بنائے گی۔ اس کی زیادتی جلد سمیت مجموعی صحت کے لیے نقصانا کا باعث بنتی ہے۔

جسم چینی جیسے کاربوہائیڈریٹ کو گلوکوز میں توڑکرانسولین کی سطح کو بڑھاتا ہے اس طرح جسم میں سوزش کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے یہ سوزش ایسے انزائمز پیدا کرتی ہے جو آپ کی جلد میں پروٹین کو توڑ دیتی ہے جسے کولیجن کہا جاتا ہے جس سے آپ کی جلد ڈھلنے لگتی ہے اس طرح جلد پر جھریوں کے ساتھ یہ سوزش مہاسوں کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ لہذا، جب آپ اپنی غذا سے چینی کو کم کرتے ہیں، تو آپ اپنی جلد میں آہستہ آہستہ بہتری محسوس کریں گے۔

جب آپ چینی کی مقدار زیادہ غذا میں شامل رکھتے ہیں تو آپ انتہائی سستی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چینی ہارمون کورٹیسول کے اخراج کا سبب بنتی ہے، جو تناؤکا باعث بنتا ہے اس طرح یہ نیند کے اوقات کار میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ چینی کو کم کرنے سے آپ زیادہ چوکس اور توانا محسوس کریں گے اور یہ کمی آپ کو وقت پر سونے میں مددفراہم کرے گی۔

بہت زیادہ چینی کھانے سے علمی افعال کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ پروٹین کو بھی کم کر سکتی ہے جو یادداشت اور ردعمل کے لیے اہم ہیں۔ تحقیق کے مطابق چینی کی زیادہ مقدار دماغی سختی میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لہذا اگر آپ بھولنے لگے ہیں تو اس کی ایک وجہ چینی کا زائد استعمال ہے۔

شوگر کا زیادہ استعمال انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فرکٹوز، گلوکوز اور شوگر کی دوسری شکلیں خلیات میں اپنا راستہ نہیں ڈھونڈ پاتی ہیں اور اس کے بجائے خون کے دھارے میں شامل ہوجاتی ہیں۔

ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔ لہذا اگر آپ بہت زیادہ ڈونٹس اور کیک کی طلب کو محسوس کر رہے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جسم سے محبت کریں اور ان مضر صحت غذا کو کھانے سے گریز کریں۔

TAGGED:Featuredشکر کا بہت زیادہ استعمالکافی، کیک ہویا بسکٹسمیٹھے کی زیادتی صحت کے لیے انتہائی مضر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں 24 گھنٹے بعد آنے والی بجلی ایک مرتبہ پھر غائب
Next Article بجلی بریک ڈاؤن: ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید متاثر ،7 کروڑ ڈالر کا نقصان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

انسداد دہشتگردی: امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس

واشنگٹن (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی سےمتعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں امریکا اوربھارت کے…

March 8, 2024
دلچسپ و عجیب

چاکلیٹ کےبرتن میں 2مزدوگرگئے،کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

پینسلوینیا (ویب ڈیسک): چاکلیٹ کے بڑے برتن میں دو مزدوروں کے گرنے کے سبب مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی پر…

February 15, 2023
پاکستان

بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا: مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی…

July 23, 2024
کھیل

ورلڈکپ : جنوبی افریقا کیخلاف 38 رنز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی…

October 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?