Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجلی بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کریں تو احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے؛حافظ نعیم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجلی بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کریں تو احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے؛حافظ نعیم
پاکستان

بجلی بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کریں تو احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے؛حافظ نعیم

Published July 28, 2024
Tags: Featured احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے حافظ نعیم الرحمان کوئی 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، وزیراعظم بتائیں کوئی شخص 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے؟ راولپنڈی میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، جب پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کر رہے ہوں تو احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے، موجودہ صورت حال میں پر امن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بل صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہیں، بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، غریب آدمی بجلی کی قیمت کیسے ادا کرے گا ؟ شہبازشریف بتائیں کہ کوئی شخص کم سےکم اجرت 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے؟

انہوں نے کہا کہ جاگیر دار اور سرمایہ دار ہمارے فیصلے بھی کر رہے ہیں، پاکستان میں تنخواہ دارطبقہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے، ملک کے غریبوں کے پاس ایک راستہ ہےکہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں، طلبا، وکلا، تاجر اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم سے آئی پی پیز کے معاہدے چھپائے گئے، دفاعی بجٹ سے زیادہ آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز ہو گئے ہیں۔

یاد رہے جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا ہوا ہے جو آج تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

TAGGED:Featuredاحتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہےبجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیےحافظ نعیم الرحمانکوئی 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں: خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر بیان جاری
Next Article ایران: ہیٹ ویو کے باعث 225 افراد اسپتالوں میں داخل، آج سرکاری چھٹی کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

امریکا: چھوٹے اور خوبصورت ‘بلیو ڈریگن’ نےساحلوں پر لوگوں کو پریشان کر دیا

ٹیکساس- امریکا (ویب‌ڈیسک): سمندر متعدد پراسرار مخلوقات سے بھرے ہوتے ہیں جن میں بیشتر کی جھلک بھی انسانوں کو کبھی…

March 14, 2024
کھیل

گپٹل چھاگیا،PSL-8 کی پہلی سنچری،کراچی کو 169رنزکا ہدف

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز…

February 18, 2023
پاکستان

رانا ثناء نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران…

September 8, 2024
کھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش کے فاتح حمزہ خان وطن پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جتوانے والے قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان…

August 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?