کراچی (اسپورٹس ڈیسک): آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے۔پیٹ کمنز کو دسمبر کی کارکردگی پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ پلئیرآف دی منتھ کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کےتیج الاسلام،نیوزی لینڈ کےگلین فلپس بھی نامزد ہوئےتھے۔