فیصل آباد (ویب ڈیسک): صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات لگا کر متعدد گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔تحصیل جڑانوالہ کے پادری عمران بھٹی نے ںجی ٹی وی کو بتایا کہ عیسیٰ نگری میں واقع سیلویشن آرمی چرچ، یونائیٹڈ پریس بیٹیرین چرچ اور شہرون والاچرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عیسائی جس پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس کے گھر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295(بی) اور 295 (سی) کے تحت ملزم کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔
پنجاب پولیس کے سربراہ عثمان انور نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (اس علاقے میں) پتلی گلیوں میں 2 سے 3 مرلے پر مشتمل چھوٹے گرجا گھر واقع ہیں اور ایک مرکزی چرچ بھی موجود ہے، انہوں نے گرجا گھروں کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ امن کمیٹوں کے ساتھ رابطے قائم کر کے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور صوبے بھر میں پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
عثمان انور نے مزید بتایا کہ عیسائی برادی سے تعلق رکھنے والے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے۔
تاہم عیسائی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ بائبل کی بے حرمتی کی گئی ہے اور قرآن شریف کی بے حرمتی کے جھوٹے الزامات عائد کرکے عیسائیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔
Words fail me as I write this. We, Bishops, Priests and lay people are deeply pained and distressed at the Jaranwala incident in the Faisalabad District in Pakistan. A church building is being burnt as I type this message. Bibles have been desecrated and Christians have been… pic.twitter.com/xruE83NPXL
— Bishop Azad Marshall (@BishopAzadM) August 16, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے لیے دُہائی دے رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی اور انصاف فراہم کرنے والوں سے تمام شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ اور یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ہماری جانیں ہماری اس سرزمین پر قیمتی ہیں جس نے ابھی آزادی کی تقریبات منائی ہیں۔
بشپ آزاد مارشل نے مزید کہا کہ تمام پادری، بشپس اور لوگ اس واقعے پر نہایت غمگین اور تکلیف میں ہیں۔
سابق سینیٹر افرسیاب خٹک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
This is condemnable. Pakistani state has failed to provide security to the worship places of people who follow religions other than Islam. Impunity to the crimes committed in the name of religion has emboldened extremists and terrorists. Bring the culprits to book. https://t.co/8kSoxB0q6O
— Afrasiab Khattak (@a_siab) August 16, 2023
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست ان لوگوں کی عبادت گاہوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جو اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکار ہیں، مذہب کے نام پر جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو استثنیٰ دینا انتہاپسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔