Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیض آباد دھرنا کیس: حکومتی کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے یا پھر نئی تاریخ لکھےگا؛ چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فیض آباد دھرنا کیس: حکومتی کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے یا پھر نئی تاریخ لکھےگا؛ چیف جسٹس
پاکستان

فیض آباد دھرنا کیس: حکومتی کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے یا پھر نئی تاریخ لکھےگا؛ چیف جسٹس

Published November 15, 2023
Tags: Featured حکومتی کمیشن یا تو آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے یا پھر نئی تاریخ لکھے گا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سب کو معلوم ہے کون سب کچھ کررہا تھا لیکن نام لینے کی ہمت کسی میں نہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل، شیخ رشید کے وکیل اور خود شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ نے نظرثانی دائر کیوں کی تھی؟ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ سے کچھ غلط فہمیاں ہوئیں جس پرنظرثانی دائرکی۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ پاکستان مذاق تو نہیں ہے، اس ملک کو مذاق نہ بنایا جائے کہ جو دل چاہے کریں، پورے ملک کو نچوایا پھراوپرسے حکم آیا تو نظرثانی واپس لینے کا کہہ دیا، نظرثانی دائرکرنا تو ٹھیک ہے مگر4 سال بعد واپس لینا عجیب فیصلہ ہے۔

عدالت نے شیخ رشید کی نظرثانی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ججز سمیت سب لوگ قابل احتساب ہیں، ایسا تاثرہے کہ سپریم کورٹ بھی باہر سے کنٹرول ہورہی ہے، کہا جاتا ہے کہ فلاں کیس میں فلاں فیصلہ ہوگا، عدالت میں سچ کوئی نہیں بولتا کہ کس کے کہنے پرنظرثانی درخواست کی، نفرتیں پھیلاکرپھر لوگ خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں، سڑکیں بند کرنے اوراملاک جلانے والوں کو ہیروکہا جاتا ہے، پہلے دھرنےکے حق میں بیانات دیے، اب عدالت آکرکہہ رہےہم کیس نہیں چلاناچاہتے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ملک کی مزید خدمت کریں گے اگر موقع ملا تو؟ اس پر شیخ رشید جواب دینے کیلئے روسٹرم کی طرف بڑھے تو چیف جسٹس نے روک دیا اور کہا کہ ہم آپ سے نہیں آپ کے وکیل سے بات کررہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آپ پھرسے عوام کی خدمت کریں گے یا گھربیٹھ کراللہ اللہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟ یہاں کیس مقرر ہونا بھی ایک فیصلہ ہوتا ہے، میں توسمجھتا ہوں سب سے زیادہ قابل احتساب ہم ہیں، یہاں یہ بھی فیصلہ ہوتا ہے کہ کون سا کیس مقرر ہونا ہے اورکون سا دبانا ہے، یہاں یہ طے کیا جاتا ہے کہ آج درخواست آئی ہے توکل مقررکرنی ہے، عدالتیں اب ایسے نہیں چلیں گی۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ آج کل تو عدالتوں کا یہی حال ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل نہیں، یہ مارچ 2018 کی بات ہورہی ہے، فیصلوں سے پہلے بھی فیصلے ہوتے ہیں؟،جو یہ سمجھا جاتا ہے عدالتیں کنٹرول ہورہی تھیں، یہ کیس اس کی سب سے بڑی مثال ہے، معلوم سب کو ہے کہ کون سب کچھ کررہا تھا لیکن نام لینے کی ہمت کسی میں نہیں، ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی کا سامان بنادیا گیا، ملک کا دشمن کوئی بیرونی نہیں، ملک کے اندرسب خود ہی دشمن ہیں۔

اس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کا نام آئی ایس آئی کی رپورٹ میں تھا، شیخ رشید خود پارلیمنٹیرین تھے،کیوں آئی ایس آئی کےخلاف کارروائی نہیں کی؟

اس دوران اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا اور بتایا کہ انکوائری کمیشن فیض آباد دھرنے کے محرکات کی تحقیقات کرے گا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ انکوائری کمیشن میں وزارت دفاع کے کسی نمائندے کوکیوں شامل نہیں کیا گیا؟ حکومتی کمیشن یا تو آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے یا پھر نئی تاریخ لکھے گا، ہمیں امید ہے انکوائری کمیشن آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرےگا، ٹی او آرز میں یہ کیوں نہیں کہ کیسے ایک ساتھ 9 نظرثانی درخواستیں دائرکی گئیں؟ ٹی او آرز میں لیں کہ ایک ساتھ نظرثانی درخواستیں دائرہونا حادثہ تھا یاکسی ہدایات پرہوا؟

عدالت نے وفاقی حکومت کو انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز میں ایک اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔

TAGGED:Featuredحکومتی کمیشن یا تو آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہےیا پھر نئی تاریخ لکھے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ پر مظالم: اسرائیل سےتعلقات ختم کرنیکا سلسلہ جاری،امریکی ملک بلیز کا بھی اعلان
Next Article سیف کیساتھ افیئر تھا،شادی کی واحد وجہ ہمیں بچے چاہیے تھے،: کرینہ کپور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران پھٹنے والی آبدوز ‘ٹائٹن’ سے بھیجا گیا آخری میسج اور تصویر سامنے آگئی

(ویب دیسک): جون 2023 میں سمندر میں لاپتا ہوکر تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے بھیجا گیا آخری پیغام اور…

September 17, 2024
صحت

ٹی بی اب جان لیوا نہیں‌: نیا طاقتور مرکب سی ایل بی 073 تیار کر لیا گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): طبی سائنس میں جدید ترین پیشرفت کے باوجود ٹی بی اب تک خوفناک مرض کی صورت میں…

March 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

سفاری پارک کراچی: مدھوبالا اور ملکہ ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا

کراچی (ویب ڈیسک): سفاری پارک کی دونوں ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا…

February 20, 2025
پاکستان

طورخم سرحد:ایف سی چیک پوسٹوں پرافغان فورسز کی فائرنگ

خیبر (ویب ڈیسک): طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی، جس میں…

February 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?