Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی، فواد چوہدری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی، فواد چوہدری
پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی، فواد چوہدری

Published January 13, 2023
Tags: Featured خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل سمری تیار کر لی گئی
Share
Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhary Fawad Hussain, briefing media persons, about the decisions taken in Federal Cabinet Meeting in Islamabad on December, 28. 2021.
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے اور پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کل گورنر کو بھیج دی تھی اور ہمیں توقع ہے کہ آرٹیکل 112 کے تحت گورنر مزید 48 گھنٹوں کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر اسمبلی کی تحلیل کا حکم نامہ جاری کریں تاکہ نگران حکومت کا عمل شروع ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے باقاعدہ رابطہ کیا جا رہا ہے، پرویز الہٰی انہیں اپنے نام تجویز کریں گے اور انہیں اپنے نام بھیجنے ہیں، امید ہے وہ ایسے نام ہی تجویز میں آئیں گے جو غیرجانب دار ہوں گے، جو صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بھی یہی امید اور توقع ہے کہ وہ ایسی تعیناتیاں کرے گا جن کی حیثیت مشکوک نہ ہو۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے ہم اپنے نام چوہدری پرویز الہٰی کو دیں اور ان کی مشاورت سے نام آگے بھیجیں گے کیونکہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو ہی نام بھیجنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کا آج زمان پارک لاہور آنے کا منصوبہ تھا جو موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوا لیکن ان سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوگئی ہے اور انہوں نے اسمبلی توڑنے کی سمری یا ایڈوائس تیار کر لی ہے۔

خیبرپختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب صرف انتظار کر رہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا وقت پورا ہو یا گورنر اس سے پہلے حکم نامہ جاری کردے تو اس کے فوراً بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل کا حکم بھی جاری کردیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredخیبرپختونخوا اسمبلی تحلیلسمری تیار کر لی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کے لیے ایک اور سہولت
Next Article ایم کیو ایم کے حکومت چھوڑنے کے خدشات، وفاق میں کھلبلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

جھل مگسی:شدید عوامی رد عمل پر امداد جویوقتل کا مقدمہ مگسی سرداران کیخلاف درج

جھل مگسی (ویب ڈیسک): جھل مگسی میں زمینی تنازعہ پر قتل ہونیوالےامداد حسین جویوکا قتل کا مقدمہ ایم این اے…

August 8, 2023
دنیا

لاس اینجلس: ریاست کی سب سے بڑی واردات، منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر چوری

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے۔غیر ملکی میڈیا…

April 7, 2024
پاکستانکاروبار

بجٹ کی تیاری: اعتماد میں‌نہ لینے پر پیپلزپارٹی کیجانب سے تحفظات کا اظہار

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رہنما پیپلز…

June 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کابلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں…

December 30, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?