Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان
پاکستان

انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان

Published February 15, 2024
Tags: Featured تحفظات کا اظہار جے یو آئی نے نتائج مسترد کردیے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جے یو آئی نے الیکشن کے انتخابی نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے، احتجاجی تحریک چلانے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن جے یو آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی اور تحفظات کے ساتھ شرکت کرے گی۔

انہوں ںے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ دھاندلی اسلام دشمن قوتوں کے ایما پر کی گئی، ہم نے افغانستان اور پاکستان کے باہم تعلقات کے لیے کام کیا یہی جرم ہے ہمارا جسے امریکا اور اسرائیل نے قبول نہیں کیا، جے یو آئی ایک نظریاتی قوت ہے جو ملکی معاملات پر سمجھوتے کا شکار نہیں ہوگی، ہم اپنے عظیم تر مقاصد کے لیے تحریک چلائیں گے، الیکشن کمیشن کا روز اول سے ہی کردار مشکوک رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ اگر سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں ووٹ کا بیانیہ ختم ہوگیا، نتائج اشارہ دے رہے ہیں کہ بڑی بڑی رشوتیں لی گئیں، میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور ہم مل کر اپوزیشن میں بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، کئی دیہات میں پولیس تک کو یرغمال بنایا گیا، ایسے کشیدہ حالات میں انتخابات کرائے گئے ہم نے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا تھا لیکن ہماری نہیں سنی گئی اور اب ہم بھی کسی کی بات نہیں سنیں گے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جسموں کا نہیں دماغی جھگڑا ہے اگر ان کے دماغ ٹھیک ہوجائیں تو صلح ہوسکتی ہے، ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ بنے، 2018ء کے الیکشن سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا، اسٹیبلمشنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے تو نو مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا، میری گفتگو ایک یا دو نشستوں کے حوالے سے نہیں میں پورے ملک کے مجموعی الیکشن پر بات کررہا ہوں، پشاور میں ایک افغانی کو جتوادیا گیا، انتخابی عمل کو یرغمال بنایا گیا، جیتنے اور ہارنے کے لیے رشوتیں دی گئیں، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دم میدان میں نہیں آئے ہم نے تیاری کی ہوئی ہے، ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ن لیگ کے بھی نہیں، ہم شہباز شریف کو بھی ووٹ نہیں دیں گے، ہماری جماعت نے حکومت سازی کی اجازت نہیں دی اس لیے ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو سمجھتا ہے اس کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ ہمارے ساتھ آجائے جو نہیں سمجھتا وہ مزے کرے۔

TAGGED:Featuredتحفظات کا اظہارجے یو آئی نے نتائج مسترد کردیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فوج نےکاروبار شروع کر رکھا ہے، آرمی اپنا کام کرے عدالتیں اپنا، چیف جسٹس
Next Article نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش

کراچی (ٹیک ڈیسک):ِ واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش…

August 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

غیر ملکیوں کی انخلا مہم پر سوالات کھڑے ہوگئے: افغانیوں کے چمن سے واپس کراچی پہنچنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور ایسے میں کراچی سے…

November 10, 2023
پاکستان

جامعہ کراچی: دو طلبہ تنظیموں میں تصادم: ایک طالب علم زخمی، طلبہ کی موٹر سائیکلیں‌نذر آتش

کراچی (ویب ڈیسک): جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سندھی…

October 1, 2025
پاکستانتازہ ترین

چوہدری شجاعت کا زرداری کو (ن) لیگ سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک): سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔سابق صدر آصف زرداری…

September 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?