Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بہترپاکستان کیلیے وفاق،صوبےدہشت گردی کیخلاف متحد ہوں؛ وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بہترپاکستان کیلیے وفاق،صوبےدہشت گردی کیخلاف متحد ہوں؛ وزیراعظم
پاکستان

بہترپاکستان کیلیے وفاق،صوبےدہشت گردی کیخلاف متحد ہوں؛ وزیراعظم

Published February 3, 2023
Tags: Featured ایپکس کمیٹی کا اجلاس بہتر پاکستان کے لیے دہشت گردی کے خلاف متحد شہباز شریف وفاق، صوبے
Share
SHARE

پشاور (نیوز ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر پاکستان کے لیے وفاق، صوبے اور سیاسی جماعتیں مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں۔پولیس لائنز خودکش دھماکے پر وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ وفاقی وزرا اور قومی سیاسی قائدین نے شرکت کی، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی نمائندی شریک نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کا مقصد 30 جنوری کو ہونے والے پشاور دھماکے کے متاثرین لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا۔ پوری قوم پشاو ر دھماکے پر اشک بار ہے۔ قوم سوال کررہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور واقعے کے بعد بےجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ الزامات اور تنقید پشاور واقعے کے بعد مناسب نہیں تھے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ قوم دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے طریقے پر سوچ رہی ہے ۔ یہ کہنا کہ پشاور واقعہ ڈرون حملے سے ہو ایہ نامناسب تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی۔ وفاق ،صوبے ،سیاسی جماعتیں اور سب مل کردہشت گردوں کامقابلہ کریں ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر اس کی اونر شپ لیں۔ پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی ۔ ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا۔ 2010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417ارب روپے دیے جاچکے ہیں۔ دہشت گردی کےخاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہناپڑ ے گی ۔ ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دیے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر کوئی شہید ہوتا ہے تووہ پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے۔ ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔ دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ ایمان ہے۔ چاروں صوبے ملک کی اہم اکائیاں ہیں۔

سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکودی گئی 417 ارب کی رقم کا ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی ہے۔ آج پھر اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے اس کے بغیر کامیابی نہیں ملے گی۔ اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تقدیر بہترکرنے کے لیے آپ اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعوکیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے شہدائے پشاور کے لواحقین کے لیے فی کس 20لاکھ اورزخمیوں کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے کسی نے کہا تھا کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا کا خیال رکھو، یہاں بھتے لیے جارہے ہیں۔ اب بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم مل کر مقابلہ کریں گے ،دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

TAGGED:Featuredایپکس کمیٹی کا اجلاسبہتر پاکستان کے لیےدہشت گردی کے خلاف متحدشہباز شریفوفاق، صوبے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستانی ڈرامے اور انڈین فلمیں بے مثال ہیں؛ عدنان صدیقی
Next Article ملک میں مہنگائی قابو سے باہر:ڈالر 278 روپے کا ہو گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

قیمتی فون پانی میں گرنے پر بھارتی افسر نے ڈیم خالی کرادیا

چھتیس گڑھ (ویب ڈیسک): بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ڈیم میں اسمارٹ فون گرنے پر سرکاری افسر…

May 28, 2023
پاکستان

وفاق کاپنجاب، کے پی اوربلوچستان میں موجود 16افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ…

September 27, 2025
پاکستانتازہ ترین

حنا ربانی کھراور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی سری لنکا میں ملاقات

ااسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت…

February 4, 2023
تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز: شاہینوں کا آغازاچھا نہیں‌رہا

کراچی (نجات نیوز): کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم کی…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?