Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وفاق کاپنجاب، کے پی اوربلوچستان میں موجود 16افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنیکا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وفاق کاپنجاب، کے پی اوربلوچستان میں موجود 16افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنیکا فیصلہ
پاکستان

وفاق کاپنجاب، کے پی اوربلوچستان میں موجود 16افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنیکا فیصلہ

Published September 27, 2025
Tags: 30 جون کو کارڈز کی مدت ختم Featured پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو مطلع کیا تھا کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی باقاعدہ وطن واپسی اور ملک بدری کا عمل یکم ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے 31 جولائی کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز، جو کہ پاکستان میں بغیر ویزا قانونی طور پر مقیم آخری افغان باشندے تھے، 30 جون کو کارڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشی تصور کیے جائیں گے۔

25 ستمبر 2025 کو وزارت ریاست و سرحدی امور (سیفران) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق ختم کیے جانے والے کیمپ خیبرپختونخوا میں ہری پور، چترال اور اپر دیر، بلوچستان میں چاغی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین اور کوئٹہ جبکہ پنجاب میں میانوالی میں واقع ہیں۔

جب ان کیمپوں کے خاتمے پر افغان چیف کمشنر سے رائے پوچھی گئی تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ہری پور کے ایک مرکزی کیمپ کے نمائندے حاجی عبدالصمد نے اس ہفتےنیوز چینل کو بتایا کہ مقامی حکام نے انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق کیمپ خالی کرنے کو کہا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ پنیان کیمپ میں کوئی چھاپہ مارا گیا اور نہ گرفتاری ہوئی، اسی طرح پناہ گزینوں پر جانے کے لیے کوئی دباؤ بھی نہیں ڈالا گیا، ، اس کیمپ میں تقریباً 13 ہزار خاندان اور 90 ہزار سے زائد پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور متعدد مواقع پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت پناہ گزینوں کو زبردستی واپس نہیں بھیجے گی۔

وزارت سیفران کے نوٹیفیکیشنز میں کہا گیا ہے کہ ڈینوٹفائیڈ کردہ جگہوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں کے اندر موجود غیر منقولہ اثاثے بھی صوبوں اور ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیے جائیں گے۔

زیادہ تر کیمپ 1980 کی دہائی کے اوائل میں قائم کیے گئے تھے، جب سابق سوویت یونین کے حملے کے بعد افغان پناہ گزین پاکستان آنا شروع ہوئے تھے۔

TAGGED:30 جون کو کارڈز کی مدت ختمFeaturedپنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بندکارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عملمہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ
Next Article بھارت: تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ، 36 افراد ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے جنوبی علاقے میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے…

August 15, 2023
Uncategorized

میٹا کی نئی ڈیوائس جو اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): میٹا کی جانب سے طویل عرصے سے اسمارٹ فونز کے متبادل کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی…

September 26, 2024
دنیا

یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک

صنعاء (ویب ڈیسک): یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر…

April 20, 2023
پاکستان

دیا بھیل کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل

سانگھڑ (نجات نیوز): پولیس کی جانب سے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک ہندو خاتون کے لرزہ خیز قتل کی…

December 31, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?