Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست ، اسپین نے ٹائٹل جیت لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست ، اسپین نے ٹائٹل جیت لیا
کھیل

فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست ، اسپین نے ٹائٹل جیت لیا

Published August 20, 2023
Tags: Featured اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ
Share
SHARE

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا. سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا. نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے سڈنی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا، انگلینڈ نے چوتھے منٹ میں اسپین کے گول پر حملہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ میں 82 ہزار 500 شائقین کے سامنے اپنی فتح کا بھرپور جشن منایا

میچ کا پہلا گول29 ویں منٹ میں اسپین کی اولگا کارمونا نے کال ڈینٹی کے خوبصوت پاس پر کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے کیا، پہلے ہاف کےاختتام پر اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں جو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کیااور اسی ایک گول سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری لائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کرتے ہوئے اسی ایک گول سے اپنے نام کیا—

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، 65 ویں منٹ میں ڈی میں انگلینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھ پر گیند لگی جس پر اسپین کو پینلٹی کک دی گئی لیکن اسپین کی جینی کی ہٹ کو انگلینڈ کی گول کیپر میری نے خوبصورت انداز میں سیف کیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ میں یہ پہلا فائنل تھا جس میں امریکا یا جرمنی کی ٹیم موجود نہیں تھی اورایونٹ میں چوتھے نمبر پر براجمان انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم سے ہونے مقابلے باعث اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی رہی تاہم اسپین کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔

اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا.76 ویں منٹ میں انگلینڈ نے گول کرنے موقع ضائع کیا، اسپین کی کھلاڑی اینگونو کو مخالف کھلاڑی کو گرانے پر یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل تقریب میں اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا. اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا .

اسپین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی انگلینڈ کی ٹیم کے خواب چکنا چور کردیے. میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی کپتان ملی برائٹ کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے، ہماری ٹیم شاندار تھی، ہم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا لیکن شاید ہم میچ کے پہلے ہاف میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

اسپین اور انگلینڈ کے درمیان فیفا ویمن ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کیلئے 82 ہزار 500 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے .اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ میں 82 ہزار 500 شائقین کے سامنے اپنی فتح کا بھرپور جشن منایا۔

TAGGED:Featuredاسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی
Next Article 50 سال میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

سعودی عرب: مکہ میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے…

March 7, 2024
پاکستانکاروبار

آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ: پشاور بی آر ٹی آپریشنز کیلئے 1 ارب کے فوری فنڈز کا مطالبہ

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخواکے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) آپریشنز کیلئے ایک ارب روپے…

January 7, 2024
پاکستان

جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا، اب بہتری ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بہت مشکل اصلاحات ہوچکی ہیں اور آئی…

June 3, 2023
انٹرٹینمنٹ

نئی فلم کے بڑے میاں اکشے کمارشوٹنگ کے دوران زخمی

اسکاٹ لینڈ(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی…

March 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?