Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فن لینڈ چند روز میں نیٹو کا باضابطہ رکن بن جائے گا، ترکی کی توثیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > فن لینڈ چند روز میں نیٹو کا باضابطہ رکن بن جائے گا، ترکی کی توثیق
دنیا

فن لینڈ چند روز میں نیٹو کا باضابطہ رکن بن جائے گا، ترکی کی توثیق

Published April 1, 2023
Tags: Featured ترکی کی پارلیمنٹ کی توثیق نیٹو ہیڈکوارٹر پر فن لینڈ کا جھنڈا
Share
SHARE

استنبول (ویب ڈیسک): سربراہ نیٹو جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ فن لینڈ چند ہی روز میں باضابطہ طور پر نیٹو کا رکن بن جائے گا۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کی تاخیر کے بعد ترکی کی پارلیمنٹ نے بالآخر فن لینڈ کی نیٹو اتحاد کا رکن بننے کی درخواست کی توثیق کردی۔جینز اسٹولٹن برگ نے صدر فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کی راہ میں حائل حتمی رکاوٹ دور کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آنے والے دنوں میں نیٹو ہیڈکوارٹر پر فن لینڈ کا جھنڈا بلند کرنے کا منتظر ہوں ایک ساتھ مل کر ہم زیادہ مضبوط اور محفوظ ہوں گے۔

I congratulated President @niinisto on the completion of the historic ratification of #Finland’s accession. I look forward to raising #Finland’s flag at #NATO HQ in the coming days. Together we are stronger & safer.

— Jens Stoltenberg (@jensstoltenberg) March 31, 2023

جینز اسٹولٹن برگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ’فن لینڈ کے پاس انتہائی قابل فورسز، جدید صلاحیتیں اور مضبوط جمہوری ادارے ہیں لہٰذا فن لینڈ نیٹو اتحاد میں بہت اچھا اضافہ ہوگا۔

نیٹو کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے برسلز میں نیٹو اتحاد کے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کریں گے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں فن لینڈ کی رکنیت کو باضابطہ شکل دی جائے گی۔

یوکرین تنازع نے یورپی ممالک کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کردیے ہیں جن کے پیش نظر فن لینڈ اور اس کے ہمسایہ ملک سویڈن نیٹو اتحاد میں شامل ہوکر پناہ ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں، تاہم، ترکیہ اور ہنگری کی جانب سے مسلسل مزاحمت کی وجہ سے سویڈن کی یہ درخواست تعطل کا شکار تھی۔

جینز اسٹولٹن برگ نے اصرار کیا کہ ’تمام اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ سویڈن کی بھی نیٹو میں شمولیت کی فوری توثیق ہر کسی کے مفاد میں ہوگی، میں جلد از جلد نیٹو کے باضابطہ رکن کے طور پر سویڈن کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں‘۔

نیٹو کے ایک سابق سینیئر عہدیدار جیمی شیا نے کہا کہ ’اب فن لینڈ کو نیٹو کی ضرورت ہے لیکن روس کی جارحانہ حکمت عملی کے مقابلے میں نیٹو کو بھی فن لینڈ کی ضرورت ہے‘۔

نیٹو کا اب روس کے خلاف اجتماعی سطح پر دفاع آسان ہو جائے گا کیونکہ اسے فن لینڈ کی سرزمین تک رسائی حاصل ہوجائے گی، فن لینڈ کی رکنیت نیٹو کو بحیرہ بالٹک پر غلبہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

TAGGED:Featuredترکی کی پارلیمنٹ کی توثیقنیٹو ہیڈکوارٹر پر فن لینڈ کا جھنڈا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قرضوں میں کتنااضافہ،ہر پاکستانی کتنامقروض؟رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع
Next Article اٹلی کی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب…

November 16, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

میٹاکا زمین کی مجموعی لمبائی سے طویل زیرسمندر کیبل بچھانےکا اعلان

نیو یارک (ٹیک‌ڈیسک): میٹا نے دنیا کی طویل ترین زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس…

February 18, 2025
پاکستان

طورخم سرحد:ایف سی چیک پوسٹوں پرافغان فورسز کی فائرنگ

خیبر (ویب ڈیسک): طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی، جس میں…

February 20, 2023
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

امریکی حکومت اڑن طشتریاں اور خلائی مخلوق چھپارہی ہے؛ سابق انٹیلی جنس تجزیہ کار

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): امریکا کے ایک سابق انٹیلی جنس تجزیہ کار ڈیوڈ گروش نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت…

July 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?