نواب شاہ (ویب ڈیسک): نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ 6 انسانی زندگیاں نگل گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں زمین کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افرادجاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔