Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اوزون کی تہہ کیلیے نقصان دہ گیسوں کے استعمال میں پہلی بار کمی، جرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اوزون کی تہہ کیلیے نقصان دہ گیسوں کے استعمال میں پہلی بار کمی، جرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیق
سائنس و ٹیکنالوجی

اوزون کی تہہ کیلیے نقصان دہ گیسوں کے استعمال میں پہلی بار کمی، جرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیق

Published June 11, 2024
Tags: Featured اوزون کی تہہ کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر جرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیق گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کی شرح میں کمی
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انسانی کوششیں زیادہ کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہیں مگر اوزون کی تہہ کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔تاریخ میں پہلی بار اوزون کی تہہ میں سوراخ کا باعث بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کی شرح میں کمی آئی ہے۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نقصان دہ hydrochlorofluorocarbons (ایچ سی ایف سی ایس) یا گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال میں کمی آئی ہے۔

1987 میں ایک عالمی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایسے خطرناک کیمیکلز کے استعمال روکنے پر اتفاق کیا گیا جو اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے تھے۔

ان گیسوں کو متعدد مصنوعات بشمول فریج کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے اور گیسوں کی سطح میں کمی آتی رہے گی۔

محققین نے بتایا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اوزون کی تہہ 40 برسوں میں مکمل بحال ہو جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے یہ پیشرفت بہت اہم ہے اور اس یہ پیغام ملتا ہے کہ ماحولیاتی پالیسیاں کام کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کا اخراج 2021 میں عروج تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد 2021 سے 2023 کے دوران ایک فیصد کے قریب کمی آئی۔

اگرچہ یہ کمی زیادہ بڑی نہیں مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس حوالے سے کام درست سمت میں ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2023 میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہمارے سیارے کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے تحفظ فراہم کرنے والی اوزون کی تہہ 4 دہائیوں میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قطبین کو چھوڑ کر دنیا کے دیگر حصوں میں اوزون کی تہہ 2040 تک مکمل طور پر ٹھیک ہوجائے گی۔قطب شمالی میں یہ عمل 2045 جبکہ انٹار کٹیکا میں 2066 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

عالمی معاہدے کے بعد سے اب تک اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والے 99 فیصد خطرناک کیمیکلز کا استعمال رک گیا جس سے اوزون کی تہہ میں بتدریج بہتری آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوزون کی تہہ کی بحالی کا عمل سست رفتار ہے اور 2040 تک وہ 1980 کی دہائی کی سطح تک پہنچ جائے گا۔

TAGGED:Featuredاوزون کی تہہ کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبرجرنل نیچر کلائیمٹ میں شائع تحقیقگرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کی شرح میں کمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عیدالاضحیٰ:کابینہ ڈویژن کی سمری وزیراعظم کو ارسال، 17 تا 19 تعطیلات کی تجویز
Next Article کراچی میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئےضابطہ اخلاق جاری: 400 گز کا پلاٹ،CCTV کیمرے لازمی قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

خضدار دھماکوں‌سے لرز اُٹھا، 13 افراد زخمی ہوگئے

خضدار میں زوردار دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کےقریب زور دار…

December 19, 2022
پاکستان

پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل

راولپنڈی(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا…

January 6, 2024
انٹرٹینمنٹ

بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

(ویب ڈیسک): کراچی: پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین…

June 3, 2024
پاکستاندلچسپ و عجیب

چکوال: سیلفی کا جنون، 2 نوجوان لکھوال ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

چکوال (ویب ڈیسک): چکوال کے لکھوال ڈیم میں سیلفیاں لیتے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطا…

July 26, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?