Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 50 سال میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 50 سال میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
سائنس و ٹیکنالوجی

50 سال میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ

Published August 20, 2023
Tags: 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کرے گا Featured اسپیس کرافٹ پری لینڈنگ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا
Share
SHARE

ماسکو (ٹیک ڈیسک): 5 دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ہو گیا ہے۔لونا 25 اسپیس کرافٹ تکنیکی خرابی کے بعد چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔روس کے خلائی ادارے راسکوسموس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کے بعد لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لونا 25 چاند سے ٹکرانے سے قبل طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایسے مدار پر چلا گیا تھا جہاں اسے بھیجنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔

روسی ادارے کا کہنا تھا کہ ایک خصوصی کمیشن لونا 25 کی تباہی کے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔

اس اسپیس کرافٹ نے 21 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنا تھا مگر 19 اگست کو روسی خلائی ادارے کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

روسی خلائی ادارے راسکوسموس کی جانب 19 اگست کو بتایا گیا تھا کہ اسپیس کرافٹ کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسئلے کا سامنا ہوا ہے اور ماہرین صورتحال کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

اس مسئلے کے باعث یہ اسپیس کرافٹ پری لینڈنگ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا تھا۔

راسکوسموس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس وجہ سے لونا 25 کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسائل کا سامنا ہوا۔

روس کی جانب سے آخری بار لونا 24 مشن 1976 میں چاند پر بھیجا گیا تھا مگر اس کے بعد لگ بھگ 5 دہائیوں تک دوبارہ ایسی کوشش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت اور روس کے درمیان چاند کے قطب جنوبی میں سب سے پہلے مشن اتارنے کا مقابلہ ہو رہا تھا، جس میں روسی اسپیس کرافٹ کو ناکامی کا سامنا ہوا۔

بھارت کا چندریان 3 مشن 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کرے گا۔

روس کی جانب سے مستقبل قریب میں چاند پر مزید مشنز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مگر ابھی واضح نہیں کہ لونا 25 کی ناکامی سے اس پروگرام پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لونا 25 کو 11 اگست کو روانہ کیا گیا تھا اور وہ 16 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

TAGGED:23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کرے گاFeaturedاسپیس کرافٹ پری لینڈنگ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست ، اسپین نے ٹائٹل جیت لیا
Next Article صدر نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردیدکردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 28 ویں اور اہم ترین میچ میں…

March 11, 2023
پاکستان

انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ پیپلز پارٹی کی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کیلئے…

August 13, 2023
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل, ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2022: کون ہوگا عالمی چیمپئن، میسی کی ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوگا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا جس میں…

December 18, 2022
پاکستان

ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے…

August 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?