Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پہلا ٹی20 : نیوزی لینڈ 94 پر ڈھیر، پاکستان 88 رنز سے کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پہلا ٹی20 : نیوزی لینڈ 94 پر ڈھیر، پاکستان 88 رنز سے کامیاب
کھیل

پہلا ٹی20 : نیوزی لینڈ 94 پر ڈھیر، پاکستان 88 رنز سے کامیاب

Published April 15, 2023
Tags: Featured پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ ٹی20 میچ میں صرف 94 رنز پر ڈھیر
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو ٹی20 میچ میں صرف 94 رنز پر ڈھیر کر کے 88رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور دوسرے ہی اوور میں محمد رضوان صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد ایڈم ملنے کی وکٹ بن گئے۔

قومی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اپنا 100ویں ٹی20 میچ کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ملنے کا شکار بن گئے۔

30 رنز دو وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے نوجوان صائم ایوب آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔

صائم ایوب نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باری کھیلی اور 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں وہ نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر میٹ ہنری نے اپنی ٹیم کو یکے بعد دیگرے مزید دو کامیابیاں دلاتے ہوئے شاداب خان اور افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا۔

فخر زمان بھی چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی باری کھیلنے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔

چھ وکٹیں گرنے کے بعد عماد وسیم اور فہیم اشرف نے میدان سنبھالا اور اسکور کو 160 تک پہنچا دیا، وہ 16 اور 22 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔

پاکستان کی پوری ٹیم ایک گیند قبل 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے تین جبکہ ایڈم ملنے اور بین لسٹر نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو دوسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور زمان خان کی گیند پر چیڈ بوز ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے۔

ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے وِل ینگ کو بولڈ کرکے ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی جبکہ 29 کے مجموعے پر فہیم اشرف نے ڈیرل مچل کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس مرحلے پر کپتان ٹام لیتھم کا ساتھ دینے مارک چیپمین آئے اور دونوں نے اننگز کی سب سے بڑی 27 رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن حارث رؤف نے گرین شرٹس کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے کیوی کپتان کی 20 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

مارک چیپمین نے 34 رنز کی باری کھیل کر کچھ مزاحمت کی لیکن شاداب خان نے زمان کی مدد سے انہیں چلتا کر کے نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب کو گہری ضرب لگائی۔

اس کے بعد مہمان ٹیم پاکستانی باؤلرز بالخصوص حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکی اور پوری ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی آخری پانچ وکٹیں صرف 19 رنز کے اضافے سے گریں اور پاکستان نے میچ میں 88 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں بھی 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں صرف 18 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کرنے پر حارث رؤف کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TAGGED:Featuredپہلے ٹی20 میچ میںنیوزی لینڈ ٹی20 میچ میں صرف 94 رنز پر ڈھیر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام طاقت کامحور،اختیارمنتخب نمائندوں کےذریعےاستعمال ہوگا: آرمی چیف
Next Article قومی اسمبلی:ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانیکی قراردادمنظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

سرگودھا ( ویب ڈیسک): نو مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید…

July 22, 2025
دلچسپ و عجیب

55 نوری سال دور تین سپر ارتھ سیارے دریافت

(ویب ڈیسک): ایکسیٹر: ماہرین فلکیات نے تین ممکنہ ‘سپر ارتھ’ سیارے دریافت کیے ہیں جو قریب ہی واقع نارنجی بونے…

June 25, 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سےاسلحہ کی نمائش اورپولیس پیٹرولنگ کےسوا گاڑیوں کی فلیش لائٹس پرپابندی

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پیٹرولنگ کے سوا گاڑیوں کی فلیش لائٹس پرپابندی لگا دی۔وزیراعلیٰ…

February 28, 2024
تازہ ترینصحت

نیدرلینڈز کے ایک ریستوران کے باورچی نے ساتھیوں‌کو بھنگ ملا کیک کھلادیا، کئی بے ہوش

زیلینڈ (ہیلتھ ڈیسک): نیدرلینڈز کے ایک ریستوران میں ریٹائر ہونے والی باورچی جو اپنے ساتھیوں کو ایک خاص انداز میں…

November 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?