Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 100 سال بعد پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > 100 سال بعد پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت
دلچسپ و عجیبویڈیوز

100 سال بعد پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت

Published February 20, 2025
Tags: Featured ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد ایک فرعون کا مدفن دریافت ڈاکٹر Piers Litherland ماہرین آثار قدیمہ نے مصر مصر کی وادی ملوک
Share
SHARE

ملوک – مصر (ٹیک ڈیسک): ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔

اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔

مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔

اس فرعون نے مصر پر 1493 سے 1479 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔

ماہرین کو فرعون کے مدفن والے حصے تک پہنچنے میں کئی ماہ لگے کیونکہ انہیں کافی ملبہ صاف کرنا پڑا۔

پہلے ڈاکٹر Piers Litherland کا خیال تھا کہ یہ مقبرہ کسی فرعون کی بیوی کا ہے۔

مگر انہوں نے تدفین والے مقام کی چھت کو دیکھا جسے ایسے مناظر سے سجایا گیا تھا جو بادشاہوں کے لیے استعمال ہوتے تھے تو علم ہوا کہ یہ کسی فرعون کا مدفن ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ 1922 میں فرعون توتخ آمن کے مدفن کی دریافت کے بعد ایک صدی سے زائد عرصے بعد ہونے والی سب سے اہم ترین دریافت ہے۔

Piers Litherland نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘جب میں مدفن سے باہر آیا تو میری اہلیہ وہاں انتظار کر رہی تھی اور اسے دیکھ کر میں رونے لگا’۔

اس کے بعد Piers Litherland کی ٹیم نے ملبے کی صفائی کا کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مدفن میں نوادرات موجود نہیں اور ایسا اس لیے نہیں کہ ماضی میں چوروں نے اس کا صفایا کر دیا بلکہ ہمارے خیال میں دانستہ طور پر اسے خالی رکھا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے کام شروع کیا تو وہاں پانی بہنا شروع ہوگیا کیونکہ اسے ایک آبشار کے نیچے تعمیر کیا گیا تھا۔

فرعون کی باقیات کو ایک دوسری راہداری سے باہر لایا گیا۔

Piers Litherland کے مطابق ہمیں ٹنوں وزنی ملبے کو منتقل کرنا پڑا اور پھر ایک سفید مرمر کے پتھر کے ذرات ملے جس پر تحتمس دوم کا نام درج تھا۔

اس مدفن کی دریافت مشترکہ طور پر برطانیہ کے نیو کنگڈم ریسرچ فاؤنڈیشن اور مصری وزارت سیاحت و Antiquities نے مشترکہ طور پر ایک پراجیکٹ کے تحت کی۔

TAGGED:Featuredایک صدی سے زائد عرصے کے بعدایک فرعون کا مدفن دریافتڈاکٹر Piers Litherlandماہرین آثار قدیمہ نے مصرمصر کی وادی ملوک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سفاری پارک کراچی: مدھوبالا اور ملکہ ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا
Next Article جہاں ملٹری کی شمولیت ہو وہاں ملٹری کورٹ شامل ہوں گی: جج آئینی بینچ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی میں آج شام سے کل تک بارش کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چیف…

September 19, 2023
کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب

لکھنئو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن…

October 29, 2023
کھیل

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ خیر سگالی سفیر مقرر ، ڈی ایس پی کا اعزازی رینک

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک): بلوچستان پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر…

February 4, 2023
ویڈیوز

‘پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں’

کراچی (ویب ڈیسک): 'پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں. خواجہ آصف کی گفتگو

February 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?