Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پہلی بار بلیک ہول کے سائے اور اس کے مادے کی تصویر لے لی گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > پہلی بار بلیک ہول کے سائے اور اس کے مادے کی تصویر لے لی گئی
سائنس و ٹیکنالوجی

پہلی بار بلیک ہول کے سائے اور اس کے مادے کی تصویر لے لی گئی

Published April 27, 2023
Tags: Featured ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ بلیک ہول کی پہلی تصویر مادہ بلیک ہول کے گرد گردش کرتا ہے
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): سائنسدانوں نے پہلی بار ایک بلیک ہول کے سائے اور اس سے خارج ہونے والے مواد کی تصویر کھینچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ بلیک ہول ایک کہکشاں ایم 87 کے وسط میں واقع ہے اور 2019 میں انسانی تاریخ کی بلیک ہول کی پہلی تصویر بھی اسی کی کھینچی گئی تھی۔مگر اس نئی تصویر سے سائنسدانوں کو بلیک ہول کے رویوں کو جاننے میں مدد مل گی اور یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ بلیک ہول کس طرح مادے کو خارج کرتے ہیں جو کائنات کے گرد پھیل جاتا ہے۔

ایم 87 کہکشاں زمین سے ساڑھے 5 کروڑ نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے اور اس تصویر کے حصول کے لیے متعدد ٹیلی اسکوپس کو باہم ملا کر زمین کے حجم کی ورچوئل ٹیلی اسکوپ تیار کی گئی تھی۔

جس بلیک ہول کی تصویر کھینچی گئی وہ ہمارے سورج سے ساڑھے 6 ارب گنا زیادہ بڑا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ ایک بلیک ہول اتنی طاقت سے مادے کو خارج کرتا ہے جو خلا میں دور دور تک پھیل جاتا ہے۔

جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ بلیک ہولز کس طرح مادے کو خارج کرتے ہیں اور اسی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

محققین کے مطابق اس نئی تصویر میں بلیک ہول کے اردگرد کے حصوں کے ساتھ مادے کے اخراج کو دکھایا گیا۔جب یہ مادہ بلیک ہول کے گرد گردش کرتا ہے تو گرم ہونے کے بعد ریڈی ایشن خارج کرتا ہے جس سے روشنی پیدا ہوتی ہے۔

یہ روشنی گول دائرے جیسا اسٹرکچر بناتی ہے اور یہ اسٹرکچر بلیک ہول کے سائے کے گرد جگمگاتا ہے۔خیال رہے کہ کائنات کے اسراروں میں سے ایک اسرار بلیک ہول بھی ہے جسے جاننے اور سمجھنے کے لیے سائنسدان تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔

بلیک ہول کائنات کا وہ اسرار ہے جسے کئی نام دیے گئے ہیں، کبھی اسے ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے تو کبھی موت کا گڑھا۔

کوئی بھی ستارہ بلیک ہول اس وقت بنتا ہے جب اس کے تمام مادے کو چھوٹی جگہ میں قید کردیا جائے۔ اگر ہم اپنے سورج کو ایک ٹینس بال جتنی جگہ میں مقید کردیں تو یہ بلیک ہول میں تبدیل ہوجائے گا۔

TAGGED:Featuredایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہبلیک ہول کی پہلی تصویرمادہ بلیک ہول کے گرد گردش کرتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کےذہین ترین شاگردکو 125 جامعات میں داخلہ، 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش
Next Article وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی میں سندھیوں کے ڈومیسائل اورنوکریوں پر پابندی کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما کی درخواست مسترد کردی. سندھ کے مختلف اضلاع سے…

May 22, 2023
دنیا

عرب لیگ کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

عرب لیگ نے لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کرلیا۔…

June 30, 2024
پاکستانکاروبار

ڈالرز کی قلت: کھانے پینے کی مصنوعات کی امپورٹ پر پابندی کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): کمرشل امپوٹرز نے زرمبادلہ نہ ملنے کے مسائل کی وجہ سے 25 جون کے بعد کھانے پینے…

June 19, 2023
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

(ویب ڈیسک): آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی۔پاکستان میگا…

May 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?