لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دوستوں اور ارباب اختیار سے پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ پی ایس ایل کا آغاز اگلے ماہ ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے۔
1) I am making a personal request to all friends and high-ups NOT to ask for free tickets/passes to PSL matches starting next month. The Public Accounts Committee of National Assembly that audits PCB has warned us to desist from this practise!
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن اور کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کریں۔
انہوں نے مزید لکھا پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13فروری سے ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں۔