لاہور (اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈرائس قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی عہدیدار چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کرینگے، اس ملاقات میں بھارت میں ورلڈ کپ اور دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کے چیئرمین اور سی ای او اس ملاقات میں ایشیا کپ سمیت پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی وفد کے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔