Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر بروک لیسنر کو ‘بین’ کردیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر بروک لیسنر کو ‘بین’ کردیا گیا
کھیل

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر بروک لیسنر کو ‘بین’ کردیا گیا

Published July 22, 2025
Tags: Featured بروک لیسنر بروک لیسنر 'بین لسٹ' میں شامل سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ڈینیئل کوریمر نے انکشاف کیا مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بروک لیسنر ایسے مقبول ترین ریسلر ہیں جو مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی یو ایف سی بھی سرگرم رہے ہیں۔اب یو ایف سی کے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ڈینیئل کوریمر نے انکشاف کیا ہے کہ بروک لیسنر کو ‘بین لسٹ’ میں شامل کیا گیا ہے۔اگر یہ بات واقعی درست ہے تو یہ ممکنہ طور پر بروک لیسنر کے ریسلنگ کیرئیر کا اختتام بھی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ڈینیئل کوریمر نے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں بروک لیسنر کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بروک لیسنر کا نام بین لسٹ میں ہے، مگر یہ وضاحت نہیں کی کہ ایسا ڈبلیو ڈبلیو ای، یو ایف سی یا دونوں کی سرپرست کمپنی ٹی کے او میں سے کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو یو ایف سی نے خرید لیا تھا اور پھر ایک سرپرست کمپنی ٹی کے او کو قائم کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بروک ابھی بین لسٹ میں شامل ہیں، وہ بہت زیادہ مشکل میں ہیں، میں یہاں آپ کو نہیں بتاسکتا کہ بروک لیسنر نے کیا کیا، مگر وہ بہت زیادہ مشکل میں ہیں’۔

اب بروک لیسنر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں جلد واپسی مشکل نظر آتی ہے کیونکہ ڈبلیو ڈبلیو ای یا ٹی کے او میں سے جس نے بھی انہیں بین کیا ہو، ان کا کیرئیر متاثر ہوگا۔

آخری بار بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں اگست 2023 میں نظر آئے تھے جب انہوں نے سمر سلیم ایونٹ میں روڈی رہوڈز نے مقابلہ کیا تھا۔

بعد میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ جنوری 2024 میں رائل رمبل مقابلے میں واپسی کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا کیونکہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک سابق خاتون عہدیدار Janel Grant نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق چیئرمین ونس میکموہن کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ابتدا میں بروک لیسنر کا نام مقدمے میں واضح نہیں تھا مگر یہ مانا جاتا تھا کہ وہ بھی اس کے اہم فریق ہیں، فروری 2025 میں ان کا نام مقدمے کا حصہ بنا دیا گیا۔

اس مقدمے کے بعد سے ڈبلیو ڈبلیو ای اور ٹی کے او کی جانب سے بروک لیسنر کی رنگ میں واپسی کے منصوبے کو ترک کر دیا گیا۔

TAGGED:Featuredبروک لیسنربروک لیسنر 'بین لسٹ' میں شاملسابق ہیوی ویٹ چیمپئن ڈینیئل کوریمر نے انکشاف کیامکسڈ مارشل آرٹس کمپنی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان، شاہ رخ،امیتابھ سےبھی بڑا سپراسٹار:مگر کیسے ؟
Next Article ہالیجی جھیل: مقامی باشندوں کےراستے بلاک، AYکمپنی کی زیادتیوں سےنجات دلائی جائے؛متاثرین کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شدید بارشیں: کراچی ضلع وسطی اورحیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

کراچی- حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کے پیش نظر ضلع وسطی کےتعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان…

August 28, 2024
پاکستان

2023 الیکشن کا سال نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے حفیظ شیخ سمیت دیگر ناموں…

August 8, 2023
دنیا

یوکرین: ہیلی کاپٹرکریش،وزیر داخلہ، 2 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے دو بچوں…

January 18, 2023
صحت

ملک میں ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر وائرس بے قابو، ادویات بے اثر

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ملک بھر میں ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نیشل انسٹیٹیوٹ…

May 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?