Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، شہدا کی تعداد 8500 سے تجاوز کرگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، شہدا کی تعداد 8500 سے تجاوز کرگئی
دنیا

غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، شہدا کی تعداد 8500 سے تجاوز کرگئی

Published November 1, 2023
Tags: Featured غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل بند ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع کردیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی (پالٹل) نے کہا کہ میرے وطن کے پیارے لوگوں، آج ہم دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ مواصلات سمیت انٹرینٹ سروس غزہ پٹی میں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔

شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 26 ویں دن بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی ہے اور 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید افراد میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 2 ہزار افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتالوں کے لیے ایندھن کے ہر قطرے کی تلاش کے بعد اب ہم اپنے سفر کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں: فلسطینی وزارت صحت
اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ 9 اکتوبر سے ایندھن کی سپلائی بھی بند کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں طبی نظام مکمل طور پر بند ہونے کے نزدیک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ لوگوں کے لیے تمام تر کوششوں اور اسپتالوں کے لیے ایندھن کے ہر قطرے کی تلاش کے بعد اب ہم اپنے سفر کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں، اگر کوئی معجزہ نہیں ہوتا تو شفا اسپتال کا جنریٹر یکم نومبر کو بند ہو جائے گا۔

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے: یونیسیف
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے اور غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredغزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جیو پر شو کرنیوالے نجم سیٹھی کیخلاف کارروائی کیلئے فیض حمید نے دباؤ ڈالا
Next Article پروٹیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

وکی پیڈیا پر پابندی ختم: وزیراعظم نے فوری بحالی کا حکم دے دیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات…

February 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی ہیں‘: اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑدی

ممبئی (شوبز ڈیسک): کینیڈین شہریت پر بھارتی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بولی وڈ اداکار…

August 16, 2023
دلچسپ و عجیب

قدرت کامعجزہ!4روز تک ملبے میں دبے زچہ و بچہ کو زندہ نکال لیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت…

February 11, 2023
پاکستانصحت

لسبیلہ میں گلے کی پراسرار بیماری پھیل گئی، 3 بچیاں انتقال، 2 کی حالت تشویشناک

لسبیلہ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق…

October 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?