خیرپور میرس (ویبڈیسک): ضلع خیرپور میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) رابطہ کمیٹی کا مرکزی اجلاس سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جے ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما پیرسید محمد اسماعیل شاہ راشدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جس میں جی ڈی اے نے پیر سید اسماعیل شاہ راشدی کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع خیرپور کا صدر اور خالد حسین شیخ کو کنوینر منتخب کیا۔
اس موقع پر پیر سید اسماعیل شاہ راشدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور عوام کی حمایت سے سندھ سے کئی عشروں سے لوٹ مار کرنے والی جماعت کو شکست دے گی۔
اجلاس میں سید غلام مرتضیٰ شاہ راشدی، ایڈووکیٹ ارشد شر۔ایڈووکیٹ وقار حسین جٹ۔ فقیر غلام نبی منگریو، غلام سرور راجڑ، محسن ہنگورو، اکبر گل کیریو، ڈاکٹر رفیق بانبھن، سندھ لیبر ونگ کے صدر ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو، تعلقہ صدر حاجی امام بخش پھلپوٹو، میر ڈنل خان تالپور۔ طارق کبر، عبدالجبار ٹگڑ، حاجی عبدالغنی پھلپوٹو، حاجی عزیز گوپانگ، غلام شبیر گھمرو، میر ممتاز تالپور، میڈم فرح ناز چانڈیو، فقیر عامر بھٹو، صابر حسین مہیسر کامریڈ نثار ابڑو، خادم آرادین، بخش علی آرادی، شاہنواز پھلپوٹو، بشر الدین فاروقی، غلام سرو بوزدار، فقیر نوشاد حسین مہیسر، شاہد حسین شر بلوچ، شاہنواز پپن پھلپوٹو، عبداللہ ابڑو، رحم منگریو سمیت ایم ایس ایف کے اراکین اور حرجماعت کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔