Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جی ایچ کیو ،لاہور ہائی کورٹ کی انتخابات کیلیےعملہ دینے سے معذرت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جی ایچ کیو ،لاہور ہائی کورٹ کی انتخابات کیلیےعملہ دینے سے معذرت
پاکستان

جی ایچ کیو ،لاہور ہائی کورٹ کی انتخابات کیلیےعملہ دینے سے معذرت

Published February 9, 2023
Tags: Featured پاک فوج دینے سے انکار جی ایچ کیو ریٹرننگ افسران دینے سے انکار ضمنی انتخابات لاہور ہائیکورٹ
Share
Pakistani soldiers guard the main entrance to army headquarters during a visit by Army Chief General Ashfaq Kayani in Rawalpindi on October 11, 2009. Pakistani troops stormed army headquarters on October 11 to end a day-long hostage drama, freeing 39 people held by militants who brazenly struck at the heart of the country's military establishment. Thee hostages, two soldiers and four militants were killed in the rescue operation. AFP PHOTO/AAMIR QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images)
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جی ایچ کیو نے صوبوں میں عام اورضمنی انتخابات کے لیے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔جی ایچ کیو کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مراسلے میں جی ایچ کیو نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مراسلے میں کہا گیا کہ صرف راجن پورمیں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کےلیے پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کےلیے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتایا کہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں اور سیکورٹی اہلکار27 فروری سے 3 اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر جوڈیشل افسران کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران تعیناتی سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے لکھا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق الیکشن پرجوڈیشل افسران کی فراہمی سے قاصر ہیں، ہم بھاری دل کے ساتھ آپ سے معذرت کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا کیسز ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےکیسزکا التوا مزید بڑھ جائے گا۔

رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کے خط کے متن کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی جوڈیشل افسران کی کمی کاسامناہے، اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی ہے اور الیکشن کمیشن کوجوڈیشل افسران کی فراہمی سےزیرالتواکیسزکی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

TAGGED:Featuredپاک فوج دینے سے انکارجی ایچ کیوریٹرننگ افسران دینے سے انکارضمنی انتخاباتلاہور ہائیکورٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article طالبان کیخلاف اکٹھاہوناہوگا،ملالہ کی اپنی فلم کی آسکراسکریننگ پرگفتگو
Next Article پی ٹی آئی43اراکین کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیاجائیگا،NAسیکریٹریٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین…

March 13, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

لاہور (ویب‌ڈیسک): پولیس نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا۔اینٹی کرپشن پولیس سخت…

June 2, 2023
پاکستان

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق، مقدمہ میں منشیات کی دفعات بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر…

August 31, 2024
دنیا

ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں…

October 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?