Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گوگل نے نادرا کی درخواست پرپلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > گوگل نے نادرا کی درخواست پرپلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے نادرا کی درخواست پرپلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں

Published February 18, 2023
Tags: Featured ایپلیکیشنز ہٹا دیں پلے اسٹور گوگل نے نادرا
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): گوگل نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر اپنے پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں۔ایک قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستانی شہریوں کی معلومات کی خلاف ورزی کا معاملہ الفابیٹ کی زیر ملکیت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ باضابطہ طور پر اٹھایا تھا۔

نظر سے گذری ایک دستاویز کے مطابق نادرا نے ایشیا پیسفک کے لیے گوگل کے صدر اسکاٹ بیومونٹ، خطے میں کمپنی کے قانونی سربراہ ہائنگ چونگ اور کسٹمرز سلوشن کے لیے کمپنی کے نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس کے ساتھ مسئلہ اٹھایا۔

نادرا نے ’گوگل پلے اسٹورز پر موجود ایپلیکیشنز کی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر‘ گوگل کو خط لکھا۔خط میں نادرا نے اس مسئلے کو ’اہم اور فوری‘ نوعیت کا قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں ’پاکستان کے رہائشیوں کی ذاتی معلومات شامل ہے، جسے آپ کے پلیٹ فارم اور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب مختلف ایپلی کیشنز (ایپس) کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت اور/یا شیئر کیا جا رہا ہے‘۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یہ ایپلیکیشنز نادرا کے نام اور پروڈکٹس کو ’غیر قانونی اور دھوکا دہی سے‘ استعمال کر کے صارفین کو یہ تاثر دے کر فریب دے رہی ہیں کہ ایپیلیکشنز کسی نہ کسی طریقے سے نادرا سے باضابطہ طور پر منسلک، مجاز یا آپریٹ ہو رہی ہیں اور اس وجہ سے ’اپنی ایپس کے لیے غیر ضروری ساکھ اور خدمات حاصل کر رہی ہیں‘۔

یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ گوگل کی نقالی سے متعلق پالیسی صارفین کو کسی اور کی نقالی کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نادرا نے کمپنی کو آگاہ کیا کہ ’کچھ ایپس نادرا کی نقالی کر رہی ہیں یا یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو نادرا کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی اجازت رکھتی ہیں‘ اور یوں پاکستانی شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کررہی ہیں۔

نادرا نے خط میں کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر شیئر اور/یا ان ایپس کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کے باشندوں کی رازداری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ ڈیٹا چوری ہو رہا ہے جو پاکستان کی وفاقی حکومت کا ہے۔

اتھارٹی نے گوگل سے درخواست کی کہ ’ایسی تمام ایپس کو فوری طور پر گوگل پلے سٹور سے ہٹایا جائے اور نادرا کی ملکیتی، حساس معلومات کو شیئر کرنے اور بیچنے کی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے، جس سے پاکستان کے لیے سنگین سیکیورٹی مضمرات ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی شہریوں کی رازداری کی خلاف ورزی بھی ہو سکتی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ مستقبل میں نادرا کے نام یا لوگو کا استعمال کرتے ہوئے ایسی ایپس کی اشاعت، تشہیر کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے خط کے جواب میں گوگل نے اپنے ایپ اسٹور سے کم از کم 14 ایپلیکیشنز کو ہٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل کو لکھنے کے علاوہ نادرا نے شہریوں کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت کا نظام متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک ’سپر رسائی‘ کو ترک کر دیا تھا اور اسے نادرا کے ملازمین کے لیے بھی ناقابل رسائی بنا دیا تھا۔

طارق ملک نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈیٹا بیس اتھارٹی نے اپنے انفارمیشن سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی بحال کردیا تھا، جو اس سے قبل 2014 میں ان کے ادارہ چھوڑنے کے بعد غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredایپلیکیشنز ہٹا دیںپلے اسٹورگوگل نے نادرا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: PSL-8 کےتمام میچز معمول کے مطابق ہوںگے؛ پی سی بی
Next Article کیا آپ کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جنونیت کی انتہا: سرگودھامیں معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی

سرگودھا (ویب ڈیسک): سرگودھا میں میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی۔سرگودھا…

June 30, 2024
پاکستان

بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے…

September 2, 2024
کھیل

پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی جانےکا امکان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے…

May 31, 2023
تازہ تریندنیا

افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا، 19 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنےکے باعث 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔…

December 18, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?