Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کاIMF کےمطالبہ پربجلی صارفین پر ڈبل سرچارج عائد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کاIMF کےمطالبہ پربجلی صارفین پر ڈبل سرچارج عائد
پاکستانکاروبار

حکومت کاIMF کےمطالبہ پربجلی صارفین پر ڈبل سرچارج عائد

Published March 2, 2023
Tags: Featured IMF کے آگے سرتسلیم خم بجلی صارفین پر سرچارج عائد یکم جولائی سے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک):حکومت نے آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے پر سرتسلیم خم کرتے ہوئے یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ تک کا سرچارج عائد کر دیا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر ڈبل سرچارج دعائد کردیاگیا۔

اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر کے قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کے لیے اگلے مالی سال کے دوران مزید 335 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔

کےالیکٹرک کے صارفین کو دہری چپت لگانے کافیصلہ کرلیا گیا۔حکومت نے کے الیکٹرک کو رواں ماہ میں 1.56 روپے فی یونٹ اور پھر اپریل اور مئی میں مزید 6.11 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دے دی ۔ اس اقدام کا مقصدکمپنی کے ٹیرف کو ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے برابرلانا ہے۔

یہ فیصلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیے گئے۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج،گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقررکرنے اور ایل سیز کے مسائل کے باعث بندرگاہ پر پھنسےکارگوز کے اسٹوریج چارجز کی چھوٹ کی منظوری دی گئی۔

پاور ڈویژن کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کیلیے مارکیٹوں کی غروب آفتاب کے بعد بندش کی حکومتی کوششوں میں ناکامی کے بعد کمرشل صارفین کے لیے پیک آورز (رات 8 بجے کے بعد) میں بجلی کے نرخ دوگنا کرنے کے لیے جمعرات کو ایک الگ کیس وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ۔

ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے حکومت پربجلی کی پیدواری کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلیے مالی سال 2024 کے لیے سرچارج میں اضافے کے حوالے سے پاور ڈویژن کی تجویز کو بھی منظور کرلیا ۔مالی سال 2024 کیلیے یہ سرچارجز کےالیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوں گے تاکہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھا جا سکے۔

حکومت پہلے ہی جاری مالی سال کے بقیہ چار مہینوں (مارچ سے جون) کے لیے 3.39 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دے چکی ہے اور فی الحال نوٹیفکیشن کے لیے ریگولیٹری طریقہ کار سے گزر رہی ہے۔

مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 335 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔ یہ سرچارج اگلے سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔

دریں ای سی سی نے کے الیکٹرک کے100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے ٹیرف میں 1.56 روپے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی جس کی وصولی کی مدت تین ماہ (مارچ سے مئی 2023) ہے۔ اس کے علاوہ کے ای کے صارفین سے دو ماہ (اپریل اور مئی 2023) کی وصولی کی مدت کے لیے 3.21 روپے فی یونٹ کا ایک اور اوسط ٹیرف اضافہ بھی وصول کیا جائے گا۔

TAGGED:FeaturedIMF کے آگے سرتسلیم خمبجلی صارفین پر سرچارج عائدیکم جولائی سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور نے کراچی کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز سے آؤٹ کردیا
Next Article مارننگ شو میزبان MBBS شائستہ لودھی کو کوئی بھی ڈاکٹر نہیں مانتا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کو اجازت مل گئی، ریلی کی قیادت خود کروں گا؛ عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور لبرٹی چوک سے ناصر…

May 1, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

نئی خلائی تحقیق: ’وارم ہول‘سے زمین پر پیغام بھیجنا ممکن ہے

کراچی (ویب ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی خلاء میں موجود ’وارم ہول‘ میں گرجائے…

January 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا…

August 11, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

100 سال بعد پہلی بار مصر میں ایک فرعون کا مقبرہ دریافت

ملوک - مصر (ٹیک ڈیسک): ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار…

February 20, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?