اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کے لیے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ججوں کی تقرری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینیئر پانچ ججز، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس، ہائیکورٹس کے سینیئر ججز، وفاقی وزیرقانون، صوبائی وزرائے قانون، بارکونسلزکے نمائندے اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔
ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے ، امکان ہے کہ آئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوجائے ، اس لیے اجلاس ملتوی کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے تجویز دی کی کہ چونکہ حکومت آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے ، اس لیے اجلاس مؤخر کردیا جائے۔
تاہم جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کے اتفاق سے کمیشن کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، کمیشن کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ججز تقرری کا عمل نہیں رکنا چاہیے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجودہ رولزکے تحت اعلی عدلیہ میں تقرریوں کا عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔