Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری
پاکستانکاروبار

حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری

Published June 1, 2023
Tags: Featured موجودہ حکومت مذاکرات مکمل نہ کرسکی نگران حکومت نیا قرض پروگرام مکمل کرےگی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے بجٹ کے فوراً بعد اگلے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام نامکمل ہی ختم کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

موجودہ پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس کا 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ملنا باقی ہے، ایک ارب ڈالر قرض کے لیے مذاکرات مکمل ہو چکےلیکن اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو رہا، اگر اسٹاف لیول معاہدہ ہو بھی جائے تو دسویں اور گیارہویں جائزے کے مذاکرات ہونا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 30 جون سے پہلے دو جائزوں کے مذاکرات مکمل ہونا نا ممکن ہے، موجودہ قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہوگا، حکومت پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گی، بجٹ کےفوری بعد اگلے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت مذاکرات مکمل نہ کرسکی تو نگران حکومت نیا قرض پروگرام مکمل کرےگی۔

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، نیا قرض معاہدہ موجودہ پروگرام سے زیادہ سخت ہوگا، آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ پروگرام 3 سال سے زائدکا ہوگا، پاکستان کو ستمبر میں نئے قرض پروگرام کی اشد ضرورت ہوگی، اگلے مالی سال میں مجموعی طور پر 24 ارب ڈالر کی ادائیگیا ں کرنا ہیں، دسمبر تک پاکستان کو مزید 9 سے 11ارب ڈالرکی غیر ملکی قرض کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

TAGGED:Featuredموجودہ حکومت مذاکرات مکمل نہ کرسکینگران حکومت نیا قرض پروگرام مکمل کرےگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی درگت بن گئی، قدر میں‌11 روپےکمی
Next Article کوئی نوکرانی نہیں، اپنے گھر کا سارا کام ہم خود کرتے ہیں؛ قیصر نظامانی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

پاکستانی نژاد انجم چوہدری پر دہشتگردی کا الزام ثابت، برطانوی عدالت نےعمر قید کی سزا سنادی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق…

July 30, 2024
پاکستان

چناب سے ملحقہ علاقوں والے ہوشیار ہوجائیں: 8 لاکھ کیوسک کا ایک اور بڑا سیلابی ریلا آرہا ہے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق…

August 31, 2025
پاکستان

سندھ حکومت کی اگست 2023 کے اشتہارات پر کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم قرار

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54…

June 29, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پی ٹی آئی احتجاج:اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون…

November 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?