Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کی اپیل پر سماعت: توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کی اپیل پر سماعت: توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، چیف جسٹس
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اپیل پر سماعت: توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، چیف جسٹس

Published August 23, 2023
Tags: انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں جج ہمایوں دلاور نے ہمارے خلاف فیصلہ دے دیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہوئی۔عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست دائر کرتے ہوئےکہا کہ ہائیکورٹ نے 4 اگست کو درخواستوں پر فیصلہ دیا، 5 اگست کو ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے ہمارے خلاف فیصلہ دے دیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیشن عدالت کے خلاف کوئی حکم امتناع نہیں تھا، اس نے فیصلہ ہی کرنا تھا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ قانون میں پھر 120 دن کی حد کیوں دی گئی ہے؟ کیا ساری عمر یہ تلوار لٹکتی رہے گی؟ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا قانون میں لکھا ہے جب ڈکلیئریشن کا جھوٹا ہونے کا پتہ چلے گا اس کے 120 دن تک شکایت درج ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 800 سے زیادہ ارکان ہیں، الیکشن کمیشن سیکڑوں ارکان اسمبلی کے اثاثوں کا جائزہ 120 دن میں تو نہیں لے سکتا، 120 دن کب شروع ہوں گے اس کے لیے مائنڈ اپلائی کرنا پڑتا ہے، 5 اگست کو اپیل کا فیصلہ ہو گیا، آپ نے چیلنج بھی کر دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو تعصب کیساتھ ٹرائل کی تیز رفتاری پر بھی اعتراض تھا، اگر کوئی فیصلہ غلط ہے اس میں مداخلت کر سکتے ہیں، سپریم کورٹ یہاں ہر جج کے تحفظ کے لیے بیٹھی ہے، سپریم کورٹ کے جج سے لےکر ماتحت عدالت تک ہر جج کی عزت برابر ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا سر، ہم نے آپ کے لیے خون دیا ہے، ہم نے قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے قربانی دی، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے جواب دیا ہمیں پتہ ہے آپ ہمارے ساتھ ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آپ نے ہمارے لیے یا کسی شخص کیلئے نہیں کرسی اور آئین کیلئے خون دیا۔

ایڈیشنل ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ جو بھی نکات درخواست گزار نے اٹھائے ان پر سیشن کورٹ فیصلہ سنا چکی، ہائیکورٹ میں کل مقدمہ سماعت کے لیے مقرر ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ایک سے دوسری عدالت میں یوں نہیں آنا چاہیے تھا، عدالتوں کی ایک ترتیب ہے، دوسری بار توشہ خانہ کیس سپریم کورٹ آیا ہے، بہتر ہو گا پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کرے، ہائیکورٹ نے 4 اگست کے فیصلے میں توشہ خانہ کیس سے متعلق سوالات کی فہرست ٹرائل کورٹ بھیجی تھی، کیا ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے سوالات پر فیصلہ کیا؟

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا درخواست گزار کی شکایت ہے ہائیکورٹ نے فیصلہ کرنے کے بجائے کیس واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیا، درخواست گزار کا کیس یہ ہے کہ غلط عدالت میں توشہ خانہ کیس بھیجا گیا۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے فیصلے سے قبل 3 بار ملزم کو موقع دیا تھا، ملزم کی عدم حاضری پر ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع کے بغیر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیسے کر دیا؟ ملک کی کسی بھی عدالت میں کرمنل کیس میں ملزم کو حق دفاع کے بغیر کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کی اتنی جلدی کیا تھی؟

چیف جسٹس پاکستان نے توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت کا فیصلہ لکھواتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احترام میں عدالت کل تک انتظار کرے گی، ٹرائل کے قانونی نکات کا تقاضہ پورا ہونا چاہیے، ٹرائل کورٹ نے اختیار سماعت ہائیکورٹ کے مسترد شدہ فیصلے پر انحصار کر کے فیصلہ سنا دیا، درخواست گزار نے 342 کے بیان میں کہا کہ وہ گواہان پیش کرنا چاہتے ہیں، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہان پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے فیصلے میں یہ بھی لکھوایا کہ ٹرائل کورٹ نے درخواست اس بنیاد پر مسترد کی کہ گواہان متعلقہ نہیں، پانچ اگست کو دو یا تین بار کیس کال کرکے ایکس پارٹی فیصلہ سنا دیا گیا، یہ قانون کا سنجیدہ نکتہ ہے، سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے اور اس پر سماعت ہونا ہے، اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی موجود ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فی الحال اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیئر وکیل ہیں، ملزم کو جواب دینے کے لیے خاطر خواہ وقت نہیں دیا گیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کسی بھی ملزم سے گواہان پیش کرنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا، ہائیکورٹ کے آرڈر کے اگلے ہی دن کیس کا فیصلہ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کل صبح اس کیس کو سنے، سپریم کورٹ دوپہر ایک بجے سماعت کرے گی، عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل دن 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

TAGGED:انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیےپہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیںجج ہمایوں دلاور نے ہمارے خلاف فیصلہ دے دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکیلئےچیف جسٹس سرگرم ہیں: نواز شریف
Next Article صدر مملکت نے عام انتخابات کی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی؛ انٹرکا طالبعلم سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، 10 گھنٹے بعد لاش برآمد، تعلق باجوڑ سے تھا

کراچی (ویب ڈیسک): انٹر کا طالب علم سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش 10 گھنٹے کے…

September 30, 2024
پاکستانکاروبار

IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش…

February 15, 2023
پاکستانکاروبار

مہنگائی کا طوفان: 29 غذائی چیزوں کی قیمتوں میں %17 اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران…

February 10, 2023
پاکستان

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے

کراچی- گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج انتقال کرگئے۔نصر اللہ…

May 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?