Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: موسلادھار بارش : لاہور پھر ڈوب گیا ،بجلی غائب، زندگی کا نظام درہم برہم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > موسلادھار بارش : لاہور پھر ڈوب گیا ،بجلی غائب، زندگی کا نظام درہم برہم
پاکستانتازہ ترین

موسلادھار بارش : لاہور پھر ڈوب گیا ،بجلی غائب، زندگی کا نظام درہم برہم

Published July 22, 2023
Tags: سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔آج صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونےکی وجہ سے مارکیٹیں بند ہیں۔

سب سے زیادہ بارش لاہور کے علاقے گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ائیرپورٹ پر 178، تاج پورہ میں 170، لکشمی چوک میں 169، نشتر ٹاؤن میں 160، جوہر ٹاؤن میں 156، اقبال ٹاون میں 142 اور گلبرگ میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث لیسکو کے 70 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بارش میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنےکی ہدایات دیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

دوسری جانب پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش وفقے وفقے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے دوران عوام کو محتاط اور محفوظ مقامات پر رہنے کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

TAGGED:سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اشرافیہ کی مراعات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی
Next Article حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 افراد قتل کردیے

مالاکنڈ (ویب ڈیسک): مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، واقعے میں…

June 28, 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے…

May 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس: 16 ملزمان کو ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنیکا حکم

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا کے مقدمے…

May 25, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں سے سزا پاکر رہا ہونے والے 20 افراد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں، ان…

April 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?