(ویب ڈیسک ): اٹلی کے شمالی علاقے میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو کچل دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں مزدور ریل کی پٹریوں پر کام کررہے تھے کہ اس دوران ٹرین آگئی۔
بھارت ٹرین حادثہ: امدادی رقم وصول کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا
نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین کو حادثہ، ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جس کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 2 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 300 میٹر تک انسانی باقیات پڑی ہوئی تھیں۔
شہر کی میئر کی جانب سے قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ قرار دیا گیا ہے۔
میئر نے کہا کہ ابھی ہم اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے کہ یہ حادثہ کسی مواصلاتی غلطی کی وجہ سے پیش آیا یا نہیں لیکن حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔