Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جلد الیکشن کراؤ ورنہ ملک ہاتھ سے نکل جائے گا: عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جلد الیکشن کراؤ ورنہ ملک ہاتھ سے نکل جائے گا: عمران خان
پاکستان

جلد الیکشن کراؤ ورنہ ملک ہاتھ سے نکل جائے گا: عمران خان

Published December 22, 2022
Tags: Featured آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں
Share
SHARE

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماراملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، 66فیصد حصےمیں ہماری حکومت ہے، اس کے باوجود الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جوحکومت گرائی گئی اس دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نےگرایا، میں سب اداروں سےبات کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سے بات کر رہا ہوں، یہ سب کی جنگ ہے سوائے ان لوگوں کے جن کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی نے دشمنی کی ہے، قوم ایک ہی پیغام دے رہی تھی کہ چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کررہے، 70 فیصدپاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ عمران خان کو ختم کرنا ہے، نااہل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہٹاکر چوروں کو بٹھادیا گیا جس کے بعد ہمیں برابھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہم سے ایسےدشمنی کی گئی جیسےہم غدار ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کلیکشن کم ہوتی جارہی ہے، کورونا کے باوجود انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھی، آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، ڈالر کم آرہے ہیں، قرضے بڑھتے جارہے ہیں، خوف ہے کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں، کسی طبقے کو روشنی نظر نہیں آرہی، امید ختم ہوگئی ہے، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

TAGGED:Featuredآج فیکٹریاں بند ہورہی ہیںمزدور بے روزگار ہورہے ہیںمسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستانی روپے کی قدر میں‌کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
Next Article رومانوی فلم ’بے بی لیشس‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری

کراچی (نجات نیوز): سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی. صوبائی کابینہ کے مطابق…

January 6, 2023
پاکستان

انوار الحق کاکڑ سینیٹ سے مستعفی، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام…

August 14, 2023
پاکستانکاروبار

افغان اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکی ڈالر مزید سستا، 297 روپے کا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک): انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے…

September 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام:فواد چوہدری کی ضمانت منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے تحت جوڈیشل ریمانڈ پر موجود پاکستان تحریک انصاف…

February 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?