حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چھری کے وار سے ایک زخمی خاتون تکلیف سے تڑپتی رہی اور بے حس لوگ اسے اسپتال لے جانےکے بجائے ویڈیوبناتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد ائیرپورٹ کے قریب سرمست روڈ پر پیش آیا، جہاں 28 سالہ خاتون اقراء مشوری کو نامعلوم افراد نے چھری کے وارکرکے شدید زخمی کردیا۔
خاتون زخمی حالت میں کئی گھنٹے تک تکلیف میں تڑپتی رہی، پانی مانگتی رہی لیکن بے حس افراد خاتون سے اس کا اور اسے مارنے والےکا نام پوچھتے رہے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر زخمی خاتون کو بھٹائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ قاسم آباد کی رہائشی بتائی جاتی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔