Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برف پگھلنے لگی: پی ٹی آئی سےبات چیت کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > برف پگھلنے لگی: پی ٹی آئی سےبات چیت کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطہ
پاکستان

برف پگھلنے لگی: پی ٹی آئی سےبات چیت کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطہ

Published August 31, 2024
Tags: 9؍ مئی کے حملوں پر عوامی معافی کی شرط Featured اچکزئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں
Share
SHARE

اسلام آبا (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے تاہم، نون لیگ کا اصرار ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست ہوں، کہا جاتا ہے کہ بالواسطہ بات چیت فضول مشق ہوگی۔

اگر پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ اس کے حامی اور ووٹرز پی ٹی آئی کے نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے تو ایسی صورت میں نون لیگ نے مبینہ طور پر اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست لیکن پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اچکزئی کو کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کریں جس کیلئے تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے کمیٹی نامزد کرنا چاہیے جو پس پردہ بات چیت کر سکے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین اور غیر فعال اپوزیشن کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے سربراہ محمود اچکزئی کو عمران خان اور پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاکہ ملک میں ’’سیاسی استحکام‘‘ لایا جا سکے، پارٹی کا ’’چوری شدہ‘‘ مینڈیٹ واپس لیا جا سکے اور پارٹی کے قید کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے چند ماہ قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو باور کرایا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ضروری ہے جس کے بعد عمران خان نے اس کی منظوری دے دی تھی۔ تاہم، یہ کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں شامل تین جماعتوں (نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم) سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو حکومتی جماعتوں سے بات چیت کا مینڈیٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی کے میپ کے چیئرمین کو مینڈیٹ دینے کے بعد عمران خان نے ایک سے زائد مرتبہ میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اچکزئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے تاہم ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان یا پی ٹی آئی سے بات کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند ہفتے قبل ایک پریس کانفرنس میں مذاکرات کیلئے 9؍ مئی کے حملوں پر عوامی معافی کی شرط رکھی تھی۔ فوجی ترجمان نے مزید کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

عمران خان کے برعکس، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حق میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاست پر بات چیت کے مخالف ہیں۔

TAGGED:9؍ مئی کے حملوں پر عوامی معافی کی شرطFeaturedاچکزئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گےپاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیتمسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے ‘حادثہ’، ہجوم نے اداکارہ کا فون ضبط کرلیا
Next Article سندھ حکومت کا گھریلو بجلی صارفین کو ریلیف کا بڑا پلان وفاق کے حوالے، پیک آور چارجز،سلیبز ختم کرنے کی تجویز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

ایف بی آرنے ڈولمین مال،طارق روڈ میں 5 شو رومز سیل کردیے

کراچی (ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹس آف سیل پر عمل درآمد نہ کرنے پر…

February 3, 2023
پاکستانتازہ ترین

لطیف آفریدی قتل:ذاتی تنازع کا شاخسانہ،ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (ویب ڈیسک): سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کو گزشتہ روز پشاور…

January 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار…

September 8, 2024
دنیا

اتراکھنڈ: کلاؤڈ برسٹ،لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، گھر اور ہوٹلز بہہ گئے، 4 افراد ہلاک، کئی لاپتا

اتراکاشی- انڈیا (ویب ڈیسک): اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی پھیل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق…

August 5, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?