Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، PTIوکلا کا خاور مانیکا پرحملہ،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، PTIوکلا کا خاور مانیکا پرحملہ،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا
پاکستان

عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، PTIوکلا کا خاور مانیکا پرحملہ،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا

Published May 29, 2024
Tags: Featured بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل جج پر عدم اعتماد کا اظہار خاور مانیکا عدت نکاح کیس
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جاناتھا، جس پر دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی اور خاور مانیکا عدالت پہنچے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے سماعت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر عدالت کے باہر حملہ کردیا، جج شاہ رخ ارجمند بھی فیصلے سنائے بغیر اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے، ساتھ ہی جج نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا۔

دوران سماعت خاور مانیکا نے عدالت میں کہا کہ میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، مجھے لگتا ہے آپ انفلوئنس ہوئے پڑے ہیں، آپ فیصلہ نہ دیں۔

خاور مانیکا نے دوران سماعت اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی اور جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سماعت کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے وکلا اور بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند مقدمے کی سماعت کر رہے ہیں، شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر جج نے خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی سے دریافت کیا کہ آپ نے دو نقاط پر دلائل دینا تھے؟

بعد ازاں رضوان عباسی کی جانب سے اعلٰی عدلیہ کے فیصلے عدالت میں جمع کروائے گئے۔اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں ، جو مجھ پر گزری ہے وہ میرے وکلا نہیں بتا سکتے ، میں خود بولوں گا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ پہلے وکیل کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر موقع دیتے ہیں۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ خاور مانیکا عدالت کی کارروائی کو متاثر کررہے ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں، خاور مانیکا نے کہا کہ جج صاحب مجھے صرف دس منٹ دے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں دیہات سے تعلق رکھتا ہوں، میری بیٹی کا سوشل میڈیا پر جعلی طلاق نامہ بنایاگیا۔

بعد ازاں کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

مقدمے کی سماعت کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند نے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کوئی سین بنانا چاہتے ہیں؟

خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں اس لیے ان کو نرمی دی جاتی ہے، غریب آدمی کی بھی سن لیں، بچوں کو یکم جنوری کے نکاح کا علم ہی نہیں ہے، میں نے بچوں کو کہا کہ 14 فروری کو عدت ختم ہورہی ہے اس کے بعد دیکھنا نکاح آجائے گا اور اس کے بعد 18 فروری کو نکاح سامنے آگیا۔

اس موقع پر عدالت نے خاور مانیکا کو بانی پی ٹی آئی کے لیے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

TAGGED:Featuredبشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلجج پر عدم اعتماد کا اظہارخاور مانیکاعدت نکاح کیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق
Next Article سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ، 30 ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بلاول کل بھارت روانہ ہوںگے

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستانی صحافیوں کا وفد بھارت کی ریاست گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ…

May 3, 2023
پاکستان

عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام

کراچی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔ اپنے…

January 27, 2023
پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا مظاہرہ، قرض کیلئے کڑی شرائط لگانے کا مطالبہ

نیو یارک (ویب‌ڈیسک): امریکا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)…

March 15, 2024
پاکستانکھیل

3 ہاکی پلیئرز کا بیرون ملک جانے کا معاملہ، فیڈریشن کا پاسپورٹ منسوخ کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تین کھلاڑیوں اور فزیو کا پاسپورٹ منسوخ کرانے کے لیے…

August 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?