Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا: وزیر خزانہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا: وزیر خزانہ
پاکستان

ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا: وزیر خزانہ

Published June 18, 2024
Tags: Featured ان کا کہنا تھا ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کے لیے نجی شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا چین کا دورہ قرضوں کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ یہ دورہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے تھا وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہمیں ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں، باقی سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹیلر پر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا، قوانین موجود ہیں لیکن اتھارٹی صحیح طرح سے ٹیکس جمع نہیں کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کم ہو گی، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کے لیے نجی شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا بات ہوتی ہے کہ آپ اپنے خرچے کم کیوں نہیں کرتے، یہ بات درست ہے، حکومتی اخراجات میں دو چیزیں ہیں جنہیں دیکھنا ہے، پہلی بات جو سبجیکٹ ختم ہو چکے ہیں وفاقی حکومت کو وہ وزارتیں ختم کرنا چاہئیں، حکومتی اخراجات پر غور کر رہے ہیں، وہ کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا اور عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجی شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور کے ائیرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا، اگر ریلیف چاہیے تو حکومت کا بوجھ کم کرنا ہو گا اور ہم بوجھ کم کرنے جا رہے ہیں، پی آئی اے 10 سال پہلے پرائیویٹائز ہو جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، زراعت اور آئی ٹی کا آئی ایم ایف یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، زراعت کی ترقی کیلئے نئے منصوبے لا رہے ہیں، زراعت اور آئی ٹی کے شبعے میں ترقی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، کسانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی سے زراعت میں انقلاب برپا ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا چین کا دورہ قرضوں کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ یہ دورہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے تھا اور اس سلسلے میں ہم نے چین میں مختلف آئی ٹی اور زرعی یونیورسٹیوں کے دورے بےی کیے تھے۔

TAGGED:Featuredان کا کہنا تھا ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کے لیے نجی شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا چین کا دورہ قرضوں کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ یہ دورہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے تھاوفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Next Article عیدالاضحیٰ پر شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک جیسے انداز کے چرچے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم

لندن (ویب ڈیسک): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر غلبے کے…

September 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 8 جون تک عمران خان کی…

May 23, 2023
صحت

رات کو بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے؛ نئی تحقیق

لندن (ہیلتھ ) : ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانا صحت…

July 27, 2023
پاکستان

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

(ویب ڈیسک):‌ لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال…

October 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?