لاہور(ویبڈیسک ): پاکستانی اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے احترام کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے پسندیدہ گلوکارہ کو گلے لگاتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ایک جذباتی پیغام لکھا جس کو دونوں ممالک کے مداح پسند کررہے ہیں۔
عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آشا بھوسلے کی بے مثل گائیکی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا “آشا بھوسلے جی! آپ جیسا کوئی نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہو گا‘‘۔
اداکار نے بھوسلے کی موسیقی سے ذاتی تعلق شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ کی آواز سن کر بڑا ہوا ہوں اور مجھے آپ کے ساتھ وقت گزارنے اور رابطے میں رہنے کا موقع ملا ہے۔’
اپنے پیغام کے اختتام پر عباس نے گلوکارہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ کی صحت مند زندگی کے لیے دعا گو رہوں گا‘.