Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام
پاکستان

عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام

Published January 27, 2023
Tags: دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا زرداری نے انہیں قتل کرنے عمران خان نے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

عمران نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ قتل کی سازش ہوئی ہے تو میں نے ویڈیو بناکر باہر بھجوائی، ویڈیو میں بتایا کہ یہ چار لوگ ہیں جو سازش میں شریک ہیں، ویڈیو سے متعلق جلسے میں بتایا اس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید بتایا کہ پلان بی میں انھوں نے توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرنا تھا، میرے خلاف پوری سازش کی، توہین مذہب کی مہم چلائی، یہ اپنے پلان میں تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر زندگی اور موت اللہ دینے والا ہے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اب ان کا پلان سی بنا ہوا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، کرپشن کا پیسہ آصف زرداری کے پاس بے تحاشہ ہے، سندھ حکومت سے جو پیسہ لوٹتا ہے وہ الیکشن پر لگاتا ہے ایم پی ایز خریدتا ہے ، آصف زرداری نے ایک دہشگرد تنظیم کو یہ پیسہ دیا ہے، قوم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتہ چلے، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے ، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جا رہے ہیں۔ غلطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کو کبھی ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے منصوبے کا پتہ چلنے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرائی جو قتل کے بعد سامنے آئے گی لیکن وہ گھر پر نہیں بیٹھیں گے، دو ہفتوں بعد باہر نکلیں گے۔

TAGGED:دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیازرداری نے انہیں قتل کرنےعمران خان نے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج
Next Article پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی۔
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم- پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک برقرار

کراچی (نجات نیوز): پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)اور پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک برقرار رہیں، گزشتہ رات…

January 3, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی:سیوریج لائن دھماکہ ، ایمن خان اور منیب بٹ کاگھر کو نقصان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مشہور اکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی…

February 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے،سراج الحق

لاہور (ویب ڈیسک):سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا موت سستی ہوگئی۔تفصیلات کے…

February 10, 2023
پاکستانکاروبار

مالی بحران شدید، تمام محکموں کی تنخواہیں و ادائیگیاں روکنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): معلوم ہوا ہے کہ تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?