سکھر (نجات نیوز): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مذاکرات کی دعوت دے دی ہے ۔
سکھر میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ملک و قوم کے مفاد میں عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور آج پھر ایک بار انہیں دعوت دیتے ہیں کہ ملکی مفاد کے لیے آگے بڑھیں اور مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکلات میں گھری عوام کو ریلیف فراہم کرنے آئے تھے تاہم اب تک عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرپائیں ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ عوام سخت ناراض ہے مگر ہماری بھی مجبوری ہے ۔
وزیراعظم کے مشیر نے کیا کہ ہم نے سخت فیصلے کیے جس سے عوامی ناراضگی ظاہر ہوئی ہے مگر ہم نے جو بھی مشکل فیصلے کیے وہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط معاہدے اور غلط ترین پالیسیاں تھیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور پھر انہیں معاہدوں سے روگردانی کی جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جس معاشرے میں اپنی بات ہی سے مکر جانا یا یوٹرن لینا سب سے بڑاہتھیار بن جائے اس معاشرے کا کیا ہوسکتا ہے ۔ملک کے نوجوانوں کو اس وقت خواب نہیں سراب دکھائے جارہےہیں ۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں اس کیلئےسخت فیصلے کرنے پڑیں گے کیونکہ ملک کی آمدن نوہزار ارب اوراخراجات 14 ہزار ارب روپے ہیں ۔
قمر زمان کا کہنا تھاکہ مخالفین ملک کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں پھیلارہے ہیں تاہم ہمیں یقین ہے پاکستان کسی صورت دیوالیہ نہیں ہوگا۔ دوست ممالک ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر کا قمر زمان کائرہ کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے امریکا سے تعلقات میں بگاڑ آیا ہے مگر اس کے باوجود ہم امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے۔