Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا، جمہوری نظام کو بند گلی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا، جمہوری نظام کو بند گلی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان

عمران نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا، جمہوری نظام کو بند گلی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو

Published June 23, 2023
Tags: Featured چیئرمین پی ٹی آئی نے انا کی وجہ سے اپنی پارٹی کو بند گلی میں دھکیل دیا شہباز شریف ن کے نہیں زیادہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی انا کی وجہ سے اپنی پارٹی کو بند گلی میں دھکیل دیا، اس کا نقصان اب وہ خود بھگتے لیکن ہم سب پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بند گلی میں ہمارا پورا جمہوری نظام نہ پھنس جائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے سیلاب متاثرین کے منصوبوں کے بارے میں تقریر کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ منصوبے بجٹ میں ہوں گے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی شکر گزار ہیں، یہ ان کے اپنے ہی وعدے تھے، جو ہمیں ان شا اللہ تعالیٰ پورے ہوتے ہوئے نظر آر ہے ہیں۔

لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سےخطابکررہےہیں۔ https://t.co/7dJHTQRLAc

— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) June 23, 2023

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے کھل کے بات کرنا کافی مشکل ہوتا ہے، ہماری ثقافت کی وجہ سے ہمیں بڑوں کا احترام سکھایا جاتا ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ، کردار کشی کرنے والی نہیں ہے۔

’شہباز شریف زیادہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم ہیں‘. ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ مثبت انداز میں سیاست کی جائے تاکہ ہم اس ملک کے مسائل کے حل کی طرف بڑھ سکیں، مگر ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے صحیح نشاندہی بھی ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں، ہمارا سیاسی یار پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے، اس دائرے میں رہتے ہوئے میں نے بطور پارٹی چیئرمین اپنی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے، شہباز شریف صرف مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم نہیں، شہباز شریف صاحب شاید زیادہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم ہیں۔

“ہم وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یہ یقین دہانی دلوائی کہ سیلاب کی تعمیر نو کے منصوبے بجٹ کا حصہ ہونگے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari pic.twitter.com/xMWdHmFeAH

— PPP (@MediaCellPPP) June 23, 2023

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس نیت کے ساتھ کام کرتے ہیں، جو ان کے کام کرنے کی اخلاقیات (ورک ایتھکس) ہے، میں نے اس سے بہتر پہلے نہیں دیکھا، اسی کی ضرورت ہے، اگر ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو دن رات محنت کرنی ہے، دن رات محنت وزیر اعظم صاحب تو کر رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم وزیراعظم کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ سیلاب کی تعمیر نو کا منصوبہ اب بجٹ میں شامل ہوا ہے، ہمارے لیے بہت مشکل ہوتا، نہ صرف اپنے عوام کو جواب دینا مگر دنیا بھر کو جواب دنیا بھی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا شروع کرنا چاہیے، اس کے لیے ہمیں ملک کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، اس سے دیگر معاشی فوائد کے علاوہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

’اگر عوام سے سچ نہیں بولیں گے تو ان کا اعتماد اٹھ جائے گا‘.ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حوالے سے ہم نے دنیا سے کیے اپنے وعدے بجٹ میں پورے نہیں کیے تو دنیا کے سامنے ہماری کوئی ساکھ نہیں رہے گی، ہمیں ملک کو گرین انرجی ریوولوشن کی جانب لے جانے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سے باہر اور ملک کے اندر ساکھ کو برقرار رکھنا ضروری ہے، وہ ساکھ اس وقت ہی برقرار رہ سکتی ہے جب ہم اپنے عوام سے سچ بولیں، اگر سچ نہیں بولیں گے تو ان کا اعتماد ہم سے اٹھ جائے گا، اس حکومت کے آنے سے قبل ایک ایسا وزیراعظم موجود تھا جس کی سیاست ہی جھوٹ تھی، اس کا فرض تھا کہ ہر بیان میں جھوٹ بولنا ہے، اس پروپیگنڈے کی حکمت عملی یہ تھی کہ 100 فیصد جھوٹ بولو، اس میں نے 50 فیصد جھوٹ کو لوگ تسلیم کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اس حکمت عملی کی وجہ سے پورے نظام کو، عالمی سطح پر مالیاتی ادارے کے ساتھ بھی ہمیں دھچکا لگا، اب ہم جھوٹ پر مبنی مقبولیت کی سیاست کی صورتحال پر قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی ایک سیاست دان اسی طرح کی سیاست کر رہا تھا لیکن جب اس نے اداروں پر حملہ کیا تو ان سب کے خلاف ایکشن ہونا شروع ہوگیا، اس کے فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کردیے گئے لیکن ہم تو امریکا سے زیادہ جمہوری لوگ ہیں، ہم نے تو اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند نہیں کیے، انہوں نے آئین توڑا، ہمارے ادارے پر حملہ کیا، ہم نے کچھ نہیں کیا، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی سازش تو ناکام ہوئی لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کہیں یادگار شہدا کو جلایا گیا ہو، جناح ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، اگر برطانیہ میں ایم آئی سکس کے دفتر پر، امریکا میں پینٹاگون پر حملہ کیا جائے تو کیا وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں پر، اس دہشت گردی پر جو ردعمل آیا ہے وہ قدرتی عمل ہے، لوگ کہتے ہیں کہ یہ جذباتی ردعمل ہے، اگر ہمارے یادگار شہدا پر حملہ کیا جائے گا تو ہم جذباتی ہی ہوں گے، یہ جو غلط معلومات سیاسی بنیادوں پر پھیلائی جارہی ہے، کل تک جو لوگ جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین نہیں رکھتے تھے، جو آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے تھے، وہ آج اسی جمہوریت اور انسانی حقوق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

“جو لوگ کل تک نہ جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے تھے جو سمجھتے تھے کہ ہمارا آئین ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے اب وہ اسی آئین، اسی انسانی حقوق اور اسی جمہوریت کے نیچے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari pic.twitter.com/E6j63g6fH1

— PPP (@MediaCellPPP) June 23, 2023

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح اداروں پر حملوں کی اجازت دے دی گئی تو پھر یہ ملک نہیں چل سکے گا، اس سے ہماری ساکھ بحال نہیں ہوگی، نہ ہی سیاسی استحکام آئے گا اور اگر سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو پھر معاشی استحکام اور ترقی بھی نہیں آئے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں مہذب اور ذمہ دار سیاسی اپوزیشن کی ضرورت ہے، غیر ذمہ دارانہ اپوزیشن نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میں نے کئی مرتبہ کہا اور ان کو پیغام دیا کہ وہ ان واقعات کی مذمت کریں، ان سے اظہار لاتعلقی کریں، معافی مانگیں لیکن ان کا قائد تب سے اپنی ضد پر کھڑا ہوا ہے، اپنی انا کی وجہ سے اس نے اپنی پارٹی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، وہ نقصان اب وہ بھگتے لیکن ہم سب پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے لیے جو اس بند گلی کا بندوبست کیا ہے، اس بند گلی میں ہمارا پورا جمہوری نظام نہ پھنس جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بند گلی کا نقصان صرف ان لوگوں تک محدود رہے جو غیر جمہوری پوسٹ فیکٹ سیاست میں ملوث تھے، اس کا نقصان میثاق جمہوریت کے مطابق ہمارے اتفاق رائے کو نہ ہو جو کہ ملک میں سیاسی استحکام برقرار رکھنے کا ایک ہی راستہ ہے، ہمیں معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام کا روڈ میپ بھی پیش کرنا ہے، قوم کے سامنے الیکشن کا روڈ میپ سامنے لانا ضروری ہے۔

TAGGED:Featuredچیئرمین پی ٹی آئی نے انا کی وجہ سے اپنی پارٹی کو بند گلی میں دھکیل دیاشہباز شریف ن کے نہیں زیادہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاپتا آبدوز ’ٹائٹن‘ خوفناک دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہوئی، پانچوں افراد کی موت کی تصدیق
Next Article سنیتاسے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات: نادر نے معافی مانگ لی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بھارتی اوپنر شیکھر دھون کا دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی اوپنر شیکھر دھون کی جانب سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا…

August 24, 2024
پاکستان

پشاور کینٹ اسٹیشن: 3مسافروں سےلاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد

پشاور (ویب ڈیسک): ریلوے پولیس اور ریلوے اسپیشل برانچ نے پشاور کینٹ اسٹیشن پر تین مسافروں کے جوتوں سے 19…

March 17, 2023
پاکستان

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی

لندن (ویب ڈیسک): پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے کہا…

August 21, 2024
صحت

درآمدات بندشِ:25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند،ادویات کا بحران

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین فاروق بخاری نے کہا کہ ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں…

January 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?