Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سنیتاسے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات: نادر نے معافی مانگ لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > سنیتاسے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات: نادر نے معافی مانگ لی
انٹرٹینمنٹ

سنیتاسے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات: نادر نے معافی مانگ لی

Published June 23, 2023
Tags: Featured سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادر کو نہ بخشا گیا شو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا میرے کسی الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): یوٹیوبر نادر علی نے پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دورن اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات پر معافی مانگ لی۔کچھ روز قبل اداکارہ سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس میں نادر نے اداکارہ سے بچوں کے مذہب سے متعلق گفتگو کی اورپھر سنیتا سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کیا تھا؟ بعدازاں نادر نے کہا تھا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل اس قسم کے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اداکارہ انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئی تھیں۔

جواباً اداکارہ سنیتا نے سنبھل کر جواب دینا مناسب سمجھا تھا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادر کو نہ بخشا گیا اور یوٹیوبر پر سخت تنقید کی گئی،یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کا شو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔

کڑی تنقید کے بعد نادر علی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadir Ali (@nadiraliofficial1)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نادر علی لکھا کہ’ پوڈ کاسٹ کے دوران میرا ارادہ سنیتا مارشل یا کسی بھی شخص کی دل آزاری کرنے کا نہیں تھا، یہ بس میری دلچسپی تھی جس کے تحت میں نے سنیتا سے اسلام قبول کرنے کے ارادے سے متعلق سوال کیے، مذہب ایک ذاتی انتخاب ہے اور میں تمام مذہب کے لوگوں کا احترام کرتا ہوں‘۔

یوٹیوبر نے مزید کہا ’یہ میری اور باقی ایک اعشاریہ 9 بلین مسلمانوں کی خواہش ہے کہ باقی مذاہب کے افراد دائرہ اسلام میں آئیں مگر اپنی مرضی کے ساتھ، اگر اب بھی میرے کسی الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں‘۔

شو کا کلپ وائرل ہونے کے بعد اپنے لیے سپورٹ اور میزبان پر تنقید سے متعلق سنیتا مارشل نے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ ’مجھے سپورٹ کرنے کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، میں آپ سب سے یہ بھی درخواست کروں گی کہ برائے مہربانی انٹرویو لینے والے کو مزید ہراساں نہ کریں، میں شو کے تمام میزبانوں جو انٹرویو لیتے ہیں، انہیں کہنا چاہوں گی کہ برائے مہربانی مستقبل میں اس قسم کے ذاتی نوعیت کے سوالات مت کیجیے گا‘۔

خیال رہے کہ سنیتا مارشل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اوران کے شوہر اداکار حسن احمد مسلمان ہیں، کئی شوز میں سنیتا اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کے دونوں بچے اسلام کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں جس کا فیصلہ شادی سے پہلے ہی جوڑے نے کرلیا تھا۔

TAGGED:Featuredسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادر کو نہ بخشا گیاشو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھامیرے کسی الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا، جمہوری نظام کو بند گلی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو
Next Article پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی 52 سال پرانی واحد دکان

میکسیکو (ویب ڈیسک): ہم ہمیشہ چین میں کھائے جانے والے عجیب و غریب کھانوں کے بارے میں سنتے آئے ہیں…

May 1, 2024
انٹرٹینمنٹ

سری دیوی موت معمہ : “یہ قدرتی نہیں، ایک حادثاتی موت تھی”؛ بونی کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک): نامور بھارتی پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی سری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 سال…

October 4, 2023
صحت

دنیا پھرخطرے میں، 1 ارب افراد ہیضے کےخطرے سے دوچار؛ WHO

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دنیا کے 43 ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد ہیضے کی بیماری کی وبا کے خطرے…

May 22, 2023
انٹرٹینمنٹ

اگلے پانچ سے پہلےمیری شادی اور 27 اکتوبر کو فلم ” تیجس” ریلیز ہوگی؛ کنگنا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بھی دوسری لڑکیوں کی طرح اپنی شادی…

October 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?