Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران کےاعتراف نےمقدمے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی راہ ہموار کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران کےاعتراف نےمقدمے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی راہ ہموار کردی
پاکستان

عمران کےاعتراف نےمقدمے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی راہ ہموار کردی

Published July 23, 2024
Tags: Featured اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی کو فوری طور پر اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جارہا اس سلسلے میں کوئی فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کہ اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی تھیں، مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے کی راہ پورے طور پر ہموار کردی ہے۔

عمران نے پیر کو صحافیوں سے اپنی گفتگو میں خیال ظاہر کیا تھا کہ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں ماخوذ ہونے کے باعث فوجی حکام کے حوالے کردیا جائے گا جواسے فوج کی جیل میں رکھیں گے، معلوم ہواہے کہ الیکشن کمیشن میں آج سے تحریک انصاف کے بارے میں اہم معاملات کی سماعت شروع ہورہی ہے جن میں کمیشن کو تاحال اطمینان بخش جوابات نہیں ملے جس سے اس کے وجود کے لئے مہیب خطرات پیدا ہوسکتےہیں۔

’جنگ‘ کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے پیر کی شام بتایا ہے کہ 9 مئی کے مرکزی مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی جس کے لئے ملزموں کو لاہور یا اس کے نواح کی کسی جیل میں لےجانا ضروری ہوگا اس مقدمے کو لاہور میں قائم عدالت سن رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے علاوہ ساہیوال کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردی اور خطرناک جرائم میں ملوث ملزموں کے لئے الگ سے بیرک موجودہیں اور دہشت گردی کی خصوصی عدالت ان جیلوں میں جاکر مقدمے کی سماعت اس صورت میں کرسکتی ہے اگر عمران نیازی کے مرکزی مقدمے کو فوجی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر ہونے کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ اگر مقدمہ جس میں عمران پر ایک درجن سے زیادہ سنگین دفعات کا حوالہ موجود ہے اور جن میں سزائے موت اور عمر قید جیسی سزاؤں کی گنجائش شامل ہے فوجی عدالت اپنے کسی حراستی مرکز میں عمران سمیت تمام ملزمان کو رکھنے کا حکم دے سکتی ہے۔ ایسے مرکز کی نشاندہی اور مقام سے آگاہ کرنا متعلقہ حکام پر لازم نہیں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کہ اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی اس نے خود ہدایات دی تھیں مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے کی راہ پورے طور پر ہموار کردی ہے۔ عمران نے اصرار کرکے تقاضا کیا ہے کہ امریکی کیپٹل ہل اور برطانیہ میں احتجاج کے دوران کلوز سرکٹ (سی سی) کیمروں سے مجرموں کا تعین کیا جائے دراصل اپنے کارکنوں کو ملوث کرکے خود بچ رہنے کی کوشش ہے حالانکہ تفتیش کاروں نے نو مئی کے لئے مرتب کی گئی منصوبہ بندی اور اس کے مقاصد کے حوالے سے شہادتوں کے پورے تانے بانے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پیر کو اپنی میڈیا بریفنگ میں جن نکات کی نشاندہی کی ہے پیش آمدہ دنوں میں انہیں آگے بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کا بڑے پیمانے پرآغاز ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام نہاد تصور کو لیکر سوشل میڈیا کے لئے تحفظ تلاش کرنے کی کوششوں کو بار آور نہیں ہونے دیا جائے گا ایسا سوشل میڈیا جسے کسی پڑتال اور روک ٹوک کے بغیر محض ایک فرد کو زہر پھیلانے کی اجازت دیدی جائے اب اسے ہر صورت میں روکا جائے، زیر حراست مجرموں سے ملاقات کے لئے جیل قوانین کے تحت ضابطے مقرر ہیں ان سے صرف نظر کرتے ہوئے فراخدلانہ ملاقاتوں کے لئے حکم صادر کرنا جیلوں میں بند ہزاروں دوسرے قیدیوں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔

اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کثیر تعداد میں ملاقاتوں کو یقینی بنانے کے لئے نگران جج کا تقرر نہ کردیا جائے۔

TAGGED:Featuredاپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دیعمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکےمقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
Next Article سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سیکرٹری دفاع کا سروسز چیفس کو خط، فیض آباد دھرنے کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک):فیض آباد دھرنے میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کیلیے سیکریٹری دفاع نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی…

January 10, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی بات کے لائق نہیں،جماعت اسلامی سے بات کریںگے؛ سعیدغنی

کراچی: پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اصولی طور پر میئر کراچی پیپلزپارٹی کا…

January 17, 2023
دلچسپ و عجیب

دنیا کا نایاب ومہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

ٹوکیو (ویب ڈیسک): دنیا کا مہنگا ترین آم جاپان میں کاشت کیا جارہا ہے جس کے ایک پھل کی قیمت…

May 11, 2023
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی ٹول سے اب مردوں سے بات کرنا ممکن ہوگیا: اداکارہ سیرین مالاس کی اپنی مری ہوئی ماں سے بات، اسکرین شاٹس وائرل

کراچی (ٹیک ڈیسک): آج کے دور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے جس قدر تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے وہ…

March 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?