(ویب ڈٰیسک): بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چائے کی پتی سے مشابہت رکھنے والی چوہے مار دوا پینے سے 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افرادکی حالت خراب ہوگئی۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بارکھان میں چوہےمار دوا پینے سے 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت خراب ہونےکامعاملہ 4 روز قبل رپورٹ ہوا تھا جہاں متاثرہ افراد نے غلطی سے چائے کی پتی سے مشابہت رکھنے والی چوہے مار دوا استعمال کرلی تھی۔
متاثرہ افرادکو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو بعد میں ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا، تمام متاثرہ افراد کی حالت بہتر ہے۔
ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق معاملے کے بعد کوئٹہ سے فوڈ اتھارٹی کی خصوصی موبائل انسپیکشن ٹیم بارکھان روانہ کردی گئی ہےجوکہ زونل ٹیم کے ہمراہ واقعے کی وجوہات سمیت تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔