Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، اُن کا ’باپ ہی کافی ہے‘ عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، اُن کا ’باپ ہی کافی ہے‘ عمران خان
پاکستان

قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، اُن کا ’باپ ہی کافی ہے‘ عمران خان

Published July 29, 2025
Tags: ’نہیں، باپ ہی کافی ہے Featured بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج مقدمات کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور ان کے دو وکلاء سماعت میں شریک ہوئے، اس دوران جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے بیٹے امریکہ سے واپس جاچکے ہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ قریب ہے تو کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟‘، اس پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’وہ احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے‘۔ ایک صحافی نے اس بارے میں پوچھا کہ ’کیا آپ کے بچے احتجاج لیڈ کرنے پاکستان آئیں گے؟‘، تو اس پر تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، باپ ہی کافی ہے‘۔

اسی معاملے پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اب تک نہیں ملی، دونوں بیٹوں کی عمران خان سے ملاقات کنفرم ہو جائے اور ہم ملاقات کا آرڈر لیں تو پھر ہی ہم ان کو بلائیں، قاسم اور سلیمان کی والد سے ملاقات ان کا آئینی حق ہے، ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ بھی نہ ہو، اگر ملاقات کی اجازت کا آرڈر آ جائے تو قاسم اور سلیمان کو پاکستان بلائیں لیکن ابھی تو ہماری اپنی ملاقات بھی عمران خان سے نہیں ہونے دی جا رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی ہمارے پاس عدالت کے احکامات ہونے کے باوجود ہم عمران خان کی بہنوں اور ان کے وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، یہ فئر ٹرائل نہیں ہے اس کے بعد آج ہماری ملاقات ہونی تھی وہ بھی نہیں کرائی گئی، مجھے پچھلے تین مہینے سے جب کہ دوسری دو بہنوں کو دو ہفتوں سے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا، انہوں نے عمران خان کی اپنی فیملی کے ساتھ ملاقات بالکل بند کی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج مقدمات کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور ان کے دو وکلاء نے سماعت میں شرکت کی، اس دوران جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے بیٹے امریکہ سے واپس جا چکے ہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ قریب ہے تو کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟‘، اس پر سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’نہیں وہ احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے‘۔

معلوم ہوا ہے کہ عمران خان سے جب ایک صحافی نے اس بارے میں پوچھا کہ ’کیا آپ کے بچے احتجاج لیڈ کرنے پاکستان آئیں گے؟‘، تو اس پر تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، باپ ہی کافی ہے‘۔

TAGGED:’نہیں، باپ ہی کافی ہےFeaturedبیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے سے روک دیاپاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جارحیت دہرائی تو ایسا جواب دینگے جسے چھپانا بھی ممکن نہ ہو گا
Next Article چینی بحران: بیرون ممالک چینی فروخت سےکروڑوں ڈالرز کمانے والی شوگر ملوں کے نام سامنے آ گئے وزیر اعظم کے صاحبزادے اور جہانگیر ترین بھی شامل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کو شکست ، ارجنٹینا عالمی چیمپئن بن گیا

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد…

December 18, 2022
دنیا

برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے…

November 30, 2024
پاکستانصحت

سندھ کی ہسپتالوں میں کینسرسمیت تمام علاج مفت ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنے اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی…

February 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

گجرات: حافظ آباد میں سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی طالب علم سے مبینہ زیادتی

حافظ آباد (ویب ڈیسک): پنجاب کے ڈویژن گجرات کے شہر حافظ آبادمیں‌ سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالب علم…

August 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?