اسلام آباد: بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر ان کے گردے نکال لیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے کر گیا، نامعلوم مقام پر ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نکال لیے.
پتوکی سے تعلق رکھنےوالے مرکزی ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.
مقدمے کے مطابق ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کے سہولت کار ڈاکٹر نے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات موجود ہیں۔